ریڈیو قرآن غزہ پر «تفسیر» کورس کا اختتام

IQNA

ریڈیو قرآن غزہ پر «تفسیر» کورس کا اختتام

9:52 - March 17, 2018
خبر کا کوڈ: 3504332
بین الاقوامی گروپ: نوسال کے عرصے میں چھ سوگھنٹوں پر مشتمل تفسیر کورس استاد عبدالکریم دھشان کی زیرنگرانی مکمل ہوچکا ہے

ایکنا نیوز-  فلسطینی نیوز ایجنسی صفا کے مطابق ریڈیو قرآن غزہ پر «مع‌القرآن(قرآن کے ہمراہ)» تفسیر کورس سال ۲۰۰۹ کو شروع کیا گیا تھا۔

 

ریڈیو قرآن غزہ پر یہ پہلا قرآن کورس تھا جو غزہ اسلامی یونیورسٹی کے تعاون سے شروع ہوا تھا۔

 

قرآنی تفسیر کا پروگرام «مع القرآن» کا مقصد قرآنی تعلیمات کی ترویج،قرآنی پیغامات میں غورو فکر اور معاشرے میں قرآنی افکار کو عام کرانا بتایا گیا ہے۔

 

اسلامی یونیورسٹی کے استاد عبدالکریم دهشان سال ۱۹۷۹ سے مذکورہ ادارے میں قرآنی درس و تدریس میں خدمات انجام دیں رہے ہیں۔

 

عبدالکریم نے اردن اسلامی یونیورسٹی کے ایم اے کے بعد سوڈان کے خرطوم یونیورسٹی سے ڈاکٹریٹ مکمل کیا اور سال ۱۹۹۹۵ میں انہوں نے «حقوق بشر، قرآن و روایات کے رو سے» کے عنون پر اپنا رسالہ یا تھسیز مکمل کیا

 

ریڈیو غزہ کے اس قرآنی پروگرام میں مذکورہ استاد کے علاوہ بعض دیگر قرآن ماہرین نے بھی حصہ لیا ۔/

700350

نظرات بینندگان
captcha