انصارالله: اسرائیل کی تطہیر، نیے میڈل ایسٹ کا منصوبہ

IQNA

انصارالله: اسرائیل کی تطہیر، نیے میڈل ایسٹ کا منصوبہ

7:44 - April 08, 2018
خبر کا کوڈ: 3504415
بین الاقوامی گروپ: انصارللہ ترجمان کا کہنا ہے کہ ایران کی جگہ اسرائیل کو دشمن قرار دینا امریکی منصوبے کا اہم حصہ ہے

ایکنا نیوز- خبررساں ایجنسی اسپوٹنیک کے مطابق انصاراللہ ترجمان حسین عزی کا کہنا ہے : انصاراللہ کو ایران سے وابستہ قرار دینے کی باتیں اسرائیل کی سازش ہے

 

انکا کہنا تھا: ایران سے رابطہ کوئی جرم نہیں اور ہم بارہا واضح کرچکے ہیں کہ انصاراللہ کے فیصلوں میں ایران کا کوئی ہاتھ نہیں۔

حسین عزی کا کہنا تھا : انصاراللہ ایک مستقل تنظیم ہے اور سعودی عرب کو کوئی حق نہیں کہ وہ ہمارے حوالے سے ذمہ داری کو تعین کرے اور ہم اپنے کاموں میں خود مختار ہیں۔

 

انہوں نے بن سلمان کی ایران کے حوالے سے گفتگو پر تنقید کرتے ہوئے کہا : ایران کو علاقے میں مشکلات کا ذمہ دار قرار دینا ایک سازش کا حصہ ہے جسکا مقصد اسرائیل کو پاک رژیم قرار دینا اور ایران کو دشمن ملک قرار دینا اس امریکی منصوبے کا حصہ ہے۔

 

قابل ذکر ہے کہ سعودی الاینس ایران پر الزام لگاتا آرہا ہے کہ انصاراللہ کو میزائیل دینے اور سعودی پر حملوں میں انکا ہاتھ شامل ہے۔/

3703706

نظرات بینندگان
captcha