سعودی عرب؛ طلبا قرآنی مقابلوں کا آغاز

IQNA

سعودی عرب؛ طلبا قرآنی مقابلوں کا آغاز

6:55 - April 10, 2018
خبر کا کوڈ: 3504423
بین الاقوامی گروپ:وزارت تعلیم کے تعاون سے اکتالیسویں قرآن و سنت طلبا مقابلے مکہ مکرمہ میں شروع ہوچکے ہیں

سعودی عرب؛ طلبا قرآنی مقابلوں کا آغاز

ایکنا نیوز- سعودی میڈیا کے مطابق سعودی وزارت تعلیم کے تعاون سے طلبا و طالبات کے درمیان قرآنی مقابلے تین دن تک مکہ میں جاری رہیں گے

 

مکہ شہر کے «هیلٹن » ہوٹل میں طالبات اور«هالیڈے ان» ہوٹل میں طلبا کا مقابلہ ہوگا جبکہ ادارہ تعلیم کے ڈایریکٹرجنرل محمد بن حارثی مقابلوں کی نظارت کریں گے

 

مقابلوں میں سعودی عرب کے مختلف شہروں سے نوے طلبا اور اساتذہ شرکت کررہے ہیں۔

 

مقابلوں کی کمیٹی کے انچارج فیصل بن احمد کا کہنا ہے : اکتالیسویں قرآنی مقابلے وزارت تعلیم کے تعاون سے حفظ ،سیرت اور احادیث نبوی کے حوالے سے منعقد ہوں گے جبکہ سنیر کے مقابلوں میں سیکنڈری اسکول کے علاوہ اساتذہ بھی شریک ہیں۔

 

انکا کہنا تھا:  حفظ کے سنیر مقابلوں میں حفظ کل قرآن جبکہ جونیر میں بیس پارے،پندرہ پارے،دس اور پانچ پاروں کا حفظ شامل ہے ۔/

3704353

نظرات بینندگان
captcha