۲فلسطینی شهید ۵۰ زخمی

IQNA

۲فلسطینی شهید ۵۰ زخمی

9:40 - April 21, 2018
خبر کا کوڈ: 3504467
بین الاقوامی گروپ: وطن واپسی مارچ میں صھیونی فورسز کی فایرنگ سے متعدد فلسطینی شہید و زخمی ہوگیے ہیں

۲فلسطینی  شهید  ۵۰ زخمی

ایکنا نیوز- غزہ میں فلسطینی میڈیا کے مطابق غزہ مسلسل چوتھے جمعہ کو بھی ہزاروں فلسطینیوں نے  وطن واپسی کے حق میں احتجاجی  مظاہرہ کیا ۔ نہتے مظاہرین پر اسرائیلی فائرنگ سے مزید 2 فلسطینی شہید اور درجنوں زخمی ہوگئے ہیں۔

 اطلاعات کے مطابق غزہ کی سرحد پر 30 مارچ سے شروع ہونے والے " وطن واپسی مارچ " میں لگاتار چوتھے جمعے بھی ہزاروں کی تعداد میں فلسطینی احتجاج کررہے ہیں جس میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد بھی شریک ہے۔

 

مظاہرین نے بڑی بڑی پتنگوں کے ساتھ صفحات پر نوٹ بھی لکھ کراڑائی  جس میں صہیونیوں کو فلسطین سے نکل جانے کا کہا گیا ہے،صفحات میں لکھا کہ اسرائیلیوں کے لیے فلسطین میں کوئی جگہ نہیں۔

پچیس سالہ احمد جمی کو  ابو صفیه اور  احمد رشاد عثامنه ۲۴ ساله کو غزہ کی پٹی میں شہید کیا گیا ہے۔

 

 وطن واپسی مارچ میں اب تک مجموعی طور پر ۳۷ فلسطینی شہید اور  ۴۰۰۰ دیگر زخمی ہوچکے ہیں جنمیں سے  ۱۰۰ کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔/

3707267

نظرات بینندگان
captcha