آج سے؛ بحرین میں «عالمی قاری» مقابلوں کا آغاز

IQNA

آج سے؛ بحرین میں «عالمی قاری» مقابلوں کا آغاز

7:34 - April 23, 2018
خبر کا کوڈ: 3504476
بین الاقوامی گروپ ـ تیسرے بین الاقوامی «عالمی قاری» قرآنی مقابلوں کا آغاز آج سے منامہ میں ہورہا ہے

آج سے؛ بحرین میں «عالمی قاری» مقابلوں کا آغاز

ایکنا نیوز- خبررساں ادارے  alayam.com کے مطابق بحرین کے وزیر انصاف ،اوقاف و امور اسلامی  شیخ خالد بن علی بن عبدالله کا اس حوالے سے کہنا ہے: مقابلوں کا فاینل مرحلہ پیر کو جبکہ اختتامی تقریب منگل کو منامہ کے ہوٹل «الخلیج» میں منعقد ہوگی جسمیں کامیاب طلباء میں انعامات تقسیم ہوں گے۔

 

انکا کہنا تھا: سوشل میڈیا پر اعلانات کی وجہ سے مقابلوں میں ہر خطہ زمین سے قاریوں کو شرکت کا موقع فراہم کیا جاتا ہے اور اس سال شرکاء کی تعداد پانچ ہزار سے بڑھکر نو ہزار دو سو تک پہنچ چکی ہے ۔

 

 

قابل ذکر ہے کہ «عالمی قاری» مقابلے بحرین کی  وزارت اوقاف و امور اسلامی کے تعاون سے ۲۰۱۴ سے ہر سال منعقد کیا جارہا ہے ۔

 

مذکورہ مقابلوں میں طلباء ویب سایٹ پر نام رجسٹرڈ کراکے آڈیو فایل کے زریعے تلاوت ارسال کرتا ہے اور پھر ماہرین کے فیصلوں کی روشنی میں کامیاب طلبا کے ناموں کا اعلان کیا جاتا ہے۔

 

«عالمی قاری» کا انتخاب پانچ منتخب قاریوں کے درمیان فاینل مقابلوں میں کسی ایک قاری کو دیا جاتا ہے جسمیں ماہرین قرآنی پوزیشن لینے والے کو منتخب کرتے ہیں۔/

3707759

نظرات بینندگان
captcha