جاپانی مترجم کی یاد/ ترجمه نهج‌البلاغه؛ پروفیسر توشیو کورودا کا کارنامہ

IQNA

جاپانی مترجم کی یاد/ ترجمه نهج‌البلاغه؛ پروفیسر توشیو کورودا کا کارنامہ

7:32 - May 13, 2018
خبر کا کوڈ: 3504571
بین الاقوامی گروپ: جاپانی دانشور اور نہج البلاغہ کے مترجم پروفیسر توشیو کورودا جو گذشتہ ہفتے کو دار فانی سے وداع کرگیے

جاپانی مترجم کی یاد/ترجمه نهج‌البلاغه؛ پروفیسر توشیو کورودا کا کارنامہ

ایکنا نیوز- جاپان میں ایرانی ثقافتی مرکز کے مطابق اسلامی تعلیمات کے ماہر اور نہج البلاغہ کے مترجم پروفیسر توشیو کورودا

۸۴ سال کی عمر میں انتقال کرگیے ہیں

 

پروفیسر توشیو کورودا جاپان کے علاوہ مصر اور عراق کی یونیورسٹیوں میں تدریس کرچکے ہیں ، انقلاب اسلامی کے زمانے میں ایران کا سفرکرچکے ہیں اور جاپانی دانشور توشی هیکو ایزوتسو، هانری کربن اور سید حسین نصر سے اسلامی موضوعات پر کسب فیض کیے تھے۔

 

پروفسور کورودا ان دانشورں میں شامل ہیں جنہوں نے متعدد اسلامی کتابوں کے ترجمے کا اعزاز حاصل کیا ہے جنمیں نہج البلاغہ شامل ہے۔

 

کتاب بدایه الحکمه تصنیف علامه طباطبایی اورتاریخ فلسفه اسلام کے ترجمے پر بہترین کتابوں کا ایوارڈ ایران سے حاصل کرچکے ہیں۔

 

توشیو کورودا، نے بیس کتابوں کے ترجمے اور تالیف پر کام کیے ہیں جنمیں «تاریخ فلسفه اسلامی» هانری کربن (فرنچ)، «تین مسلمان حکیم » سید حسین نصر(انگریزی سے)، «تاریخ اسلام و اسپین» مونت کومری وات (انگریزی سے)، «مقاصد الفلاسفه» غزالی( عربی) اور «اقتصاد اسلامی» و «فلسفه اسلامی» محمد باقر صدر (اعربی) کے علاوہ  «ساختار اسلام»، «اقتصاد اسلامی»، «روش تحقیق اور میڈل ایسٹ» شامل ہیں۔

 

ایرانی ثقافتی مرکز نے پروفیسر توشیو کورودا کی وفات پر غم کا اظھار کرتے ہوئے انکی بلندی درجات اور خاندان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔/

 3713474

نظرات بینندگان
captcha