برطانیہ میں «خیمه افطار» کا اہتمام

IQNA

برطانیہ میں «خیمه افطار» کا اہتمام

10:11 - June 10, 2018
خبر کا کوڈ: 3504693
بین الاقوامی گروپ: افطاری خیموں کے عنوان سے پروگرام میں سینکڑوں افراد شریک ہوئے

برطانیہ میں  «خیمه افطار» کا اہتمام

ایکنا نیوز- الجزیرہ نیوز کے مطابق سات سال پہلے اس پروگرام کو «خیمه رمضان » کے عنوان سے عمرصالح فاونڈیشن کی جانب سے شروع کیا گیا تھا جسمیں ہر سال مختلف ممالک کے ہزاروں لوگ شرکت کرتے ہیں

 

اس پروگرام کا مقصد مختلف ممالک کے افراد کو مل جل کر بیھٹنے کا موقع فراہم کرنا ہے اور اب تک چار ممالک میں یہ پروگرام منعقد ہوچکا ہے۔

 

پندرہ افراد کی افطاری سے شروع ہونے والے پروگرام شروع میں صرف مسلمانوں تک محدود تھا تاہم اب اسمیں ہر رنگ و نسل کے افراد بلا تفریق شامل ہوتے ہیں۔

 

مختلف یونیورسٹیوں میں ہونے والے افطاری پروگرام  میں لوگ جوتے اتار کر زمین پر بیٹھ کر افطار کرتے ہیں اور ان پروگراموں میں لوگ اسلام سے آشنائی بھی حاصل کرتے ہیں۔

 

 

عمر صالح کا اس حوالے سے کہنا ہے: مسلمانوں کے بارے میں بہت کچھ کہا جاتا ہے تاہم ان پروگراموں میں لوگ مسلمانوں کے رو برو بیٹھ کر ان سے بررراہ راست مل کر معلومات حاصل کرسکتے ہیں۔

 

ان پروگراموں میں نماز باجماعت،افطار اور مختصر خطابات شامل ہیں جبکہ اعلی سرکاری حکام کو بھی شرکت کی خصوصی دعوت دی جاتی ہے ۔/

3721246

نظرات بینندگان
captcha