عالمی مسلمان علما انجمن : آسٹریا میں مساجد کے خلاف کارروائی روکی جائے

IQNA

عالمی مسلمان علما انجمن : آسٹریا میں مساجد کے خلاف کارروائی روکی جائے

10:00 - June 13, 2018
خبر کا کوڈ: 3504707
بین الاقوامی گروپ: آسٹریا میں سات مساجد بند کرنے اور امام مساجد کو نکالنے کے فیصلے پر عالمی علما انجمن نے رد عمل ظاہر کردیا

عالمی مسلمان علما انجمن :آسٹریا میں مساجد کے خلاف کارروائی روکی جائے

ایکنا نیوز- خبررساں ادارے امل الامه؛کے مطابق عالمی مسلمان علما کی انجمن کے جنرل سیکریٹری «علی قره داغی» نے ایک درخواست میں مطالبہ کیا ہے کہ آسٹریا کی حکومت مساجد کی بندش اور علما کے اخراج کے فیصلے پر نظر ثانی کریں۔

 

قره‌داغی نے بیان میں مغربی ممالک میں مقیم مسلمانوں سے بھی درخواست کی ہے کہ وہ ہم آہنگی اور بھائی چارے کی فضاء برقرار رکھنے میں اپنا مثبت کردار ادا کریں۔

 

انکا کہنا تھا کہ بنی نوع انسان ایک ہی آدم و حوا کے بیٹے ہیں اور انکو ملکر رہنے چاہیے۔

 

قابل ذکر ہے کہ آسٹرین حکومت ساٹھ ایمہ مساجد ۶۰ کو ملک سے نکل جانے اور  سات مساجد کو سیاسی سرگرمیوں پر بند کرنے کا حکم صادر کرچکی ہے۔/

3722422

نظرات بینندگان
captcha