شام؛ بوکمال پر شامی فوج کا کنٹرول

IQNA

شام؛ بوکمال پر شامی فوج کا کنٹرول

10:02 - June 13, 2018
خبر کا کوڈ: 3504708
بین الاقوامی گروپ: شامی فوج مشرقی علاقے کے شہر بوکمال سے داعش کو نکال کر کنڑول حاصل کرنے میں کامیاب

شام؛ بوکمال پر شامی فوج کا کنٹرول

ایکنا نیوز- مصری الیوم نیوز کے مطابق بوکمال پر داعش کے حملے کو ناکام بناتے ہوئے فوج نے تکفیری دہشت گردوں کو پسپا اور شہر پر دوبارہ مکمل کنٹرول حاصل کرنے کا دعوی کیا ہے

 

رپورٹ کے مطابق فوج نے دیرالزور سے فوجی اور تسلیحاتی امداد ملنے کے بعد داعش کو پسپا کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے ۔

 

قابل ذکر ہے کہ داعش گروہ نے گذشتہ جمعے کو بڑے حملے میں عراق کے بعض سرحدی علاقے اور  بوکمال پر کنٹرول حاصل کرلیا تھا

 

زرایع کے مطابق بوکمال پر کنٹرول سے پہلے داعش نے مختلف دس گاڑیوں سے خودکش حملے کیے اور خودکش جیکٹوں کے زریعے سے خونی حملہ میں بعض علاقوں پر دوبارہ قابض ہونے میں کامیاب ہوئی تھی۔

 

گذشتہ دس مہینوں میں داعش کا یہ سب سے بڑا حملہ شمار کیا جاتا ہے./

3722165

 

نظرات بینندگان
captcha