شوال کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس جمعرات کو ہوگا

IQNA

شوال کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس جمعرات کو ہوگا

15:08 - June 13, 2018
خبر کا کوڈ: 3504709
بین الاقوامی گروپ: شوال 1439 ہجری کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 29 رمضان المبارک 1439 ہجری (14 جون 2018) کو کراچی میں ہوگا۔

شوال کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس جمعرات کو ہوگاایکنا نیوز- ڈان نیوز کے مطابق وزارت مذہبی امور کے جاری کردہ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس جمعرات کی شام کراچی میں طلب کرلیا گیا ہے۔

شوال کے چاند کی رویت کا اعلان کرنے کے لیے کمیٹی کی صدارت چئیرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمٰن کریں گے۔

اس کے علاوہ زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس تمام صوبائی دارالحکومت اور وزارت مذہبی امور اسلام آباد کے دفتر میں ہوں گے۔

مراسلے میں کہا گیا کہ عوام الناس چاند کی رویت کی شہادت ان نمبروں (99261413-021، 99261414-021، 9285203-0300) پر ریکارڈ کرواسکتے ہیں۔

خیال رہے کہ جمعرات کو چاند کی رویت کی صورت میں 15 جون بروز جمعہ عیدالفطر ہوگی تاہم چاند کی رویت نہ ہوئی تو عیدالفطر 16 جون بروز ہفتہ ہوگی۔

یاد رہے کہ محکمہ موسمیات سمیت چاند کے حوالے سے مشاہدہ کرنے والے دیگر اداروں نے دعویٰ کیا ہے کہ جمعرات کے روز پاکستان میں چاند کی رویت ممکن نہیں اور عیدالفطر بروز ہفتہ ہوگی۔

زرایع کے مطابق سعودی عرب، کویت اور ایران میں ماہرین نے جمعے کو عید کی پیشنگویی کی ہیں۔

واضح رہے کہ رمضان المبارک 1439 ہجری کا آغاز 17 مئی 2018 بروز جمعرات سے ہوا تھا۔

نظرات بینندگان
captcha