نیویورک ٹایمز کا انکشاف؛ بحرین، مظاہرین کو کچلنے کے لیے دس ارب ڈالر کی امداد

IQNA

نیویورک ٹایمز کا انکشاف؛ بحرین، مظاہرین کو کچلنے کے لیے دس ارب ڈالر کی امداد

14:25 - June 29, 2018
خبر کا کوڈ: 3504761
بین الاقوامی گروپ: امریکی اخبار کے مطابق بحرین نے مظاہرین کو کچلنے کے لیے سعودی عرب،کویت اور امارات وغیرہ سے دس ارب ڈالر امداد حاصل کی ہے

نیویورک ٹایمز کا انکشاف؛بحرین، مظاہرین کو کچلنے کے لیے دس ارب ڈالر کی امداد

ایکنا نیوز- منامہ پوسٹ کے مطابق امریکی اخبار ٹایمز نے انکشاف کیا ہے کہ سال ۲۰۱۱ سے شروع ہونے والے عوامی احتجاجات کو روکنے کے لیے بحرین کو اب تک کویت،سعودی اور امارات سے دس ارب ڈالر امداد کی رقم مل چکی ہے۔

 

منامہ پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق امریکن ٹایمز سے انکشاف کیا ہے کہ سال ۲۰۱۱ سے جاری عوامی مظاہروں کو کچلنے کے لیے آل خلیفہ  مختلف عرب ممالک سے دس ارب ڈالر دریافت کرچکی ہے۔

 نیویورک ٹایمز کا انکشاف؛بحرین، مظاہرین کو کچلنے کے لیے دس ارب ڈالر کی امداد

رپورٹ کے مطابق عوامی مظاہروں میں شیعہ اکثریت عوام پیش پیش ہیں اور انکو کچلنے کا سلسلہ اب بھی جاری ہے جبکہ دس ارب ڈالر کے علاوہ سعودی حکومت مختلف دیگرشعبوں میں بھی مدد کررہی ہے۔

 

شیخ علی رحمة پر مقدمہ چلانے میں تاخیر

 

رپورٹ کے مطابق شیعہ رہنما  شیخ علی رحمة کے مقدمے میں جان بوجھ کرتاخیر کی جارہی ہے۔

سیٹلایٹ چینل «اللولوءة» کی رپورٹ کے مطابق شیخ علی رحمہ کو جنوری ۲۰۱۶ میں مظاہروں میں شرکت کی وجہ سے انکے گھردراز کے علاقے سے گرفتار کرلیا گیا تھا۔/

3726185

نظرات بینندگان
captcha