اسرائیل مخالف مہم چلانے والی یہودی کارکن کی یروشلم داخلے پر پابندی

IQNA

اسرائیل مخالف مہم چلانے والی یہودی کارکن کی یروشلم داخلے پر پابندی

20:38 - July 02, 2018
خبر کا کوڈ: 3504776
بین الاقوامی گروپ: ایرئیل گولڈ ایک تنظیم کوڈ پنک کی شریک مالک ہیں جو فلسطینوں پر مظالم پر اسرائیل کے بائیکاٹ کی مہم چلا رہی ہے

ایکنا نیوز- ڈان نیوز-خبر ایجنسی اے پی کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل کی امیگریشن اتھارٹی کا کہنا تھا کہ ایرئیل گولڈ اتوار کو اسرائیل پہنچی تھیں تاہم انہیں ائیرپورٹ میں داخلے کی اجازت نہیں دی گئی۔

اسرائیل کی اسٹریٹجک امور کے وزیر غیلاد ایردان کا کہنا تھا کہ ‘جو کوئی اسرائیل کے بائیکاٹ کے لیے مسلسل کام کرتا ہو وہ یہاں(اسرائیل) داخل نہیں ہوسکتا’۔

خیال رہے کہ ایرئیل گولڈ ایک تنظیم کوڈ پنک کی شریک مالک ہیں جو فلسطینوں پر مظالم پر اسرائیل کے بائیکاٹ کی مہم چلا رہی ہے۔

تنظیم کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ایرئیل گولڈ کو امریکا واپس بھیجنے سے قبل 7 گھنٹوں تک حراست میں رکھا گیا، وہ ایک روز بعد امریکا پہنچ گئی تھیں۔

خیال رہے کہ اسرائیل کو فلسطینیوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کے باعث بائیکاٹ اور پابندیوں کے لیے تحریکوں کا سامنا ہے۔

نظرات بینندگان
captcha