عراقی بسیج کمانڈر: عراق میں اب بھی ۶۰۰۰ خطرناک داعش دہشت گرد موجود ہیں

IQNA

عراقی بسیج کمانڈر: عراق میں اب بھی ۶۰۰۰ خطرناک داعش دہشت گرد موجود ہیں

15:08 - July 03, 2018
خبر کا کوڈ: 3504780
بین الاقوامی گروپ: عراقی رضا کار بسیج ملیشاء کے ڈپٹی انجینیر ابومھدی نے حکومتی کارکردگی کو ناکارآمد کارقرار دیتے ہوئے کہا کہ اب بھی جنگ میں موجود داعش کے چھ ہزار اہلکار عراقی سرزمین پر موجود ہیں

عراقی بسیج کمانڈر:عراق میں اب بھی ۶۰۰۰ خطرناک داعش دہشت گرد موجود ہیں

ایکنا نیوز- عراقی نیوز نون کے مطابق عراقی رضا کار بسیج ملیشاء کے ڈپٹی انجینیر ابومھدی نے حکومتی اقدامات کو ناکافی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اب بھی عراق کے مختلف علاقوں میں داعش سے وابستہ بیس سے چوبیس ہزار عناصر موجود ہیں جنمیں سے چھ ہزار وہ دہشت گرد ہیں جو جنگ میں موجود تھے اور اب بھی دہشت گردانہ کارروائیوں میں مصروف عمل ہیں

 

عراقی رضا کار بسیج ملیشاء کے ڈپٹی انجینیر ابومھدی کے مطابق اکثر صحرائی علاقے داعش سے آزاد کروالیے گیے ہیں مگر حکومتی اقدامات کافی نہیں۔

 

انکا کہنا تھا کہ ہماری کوشش ہے کہ تمام ہتھیار حکومت کو واپس کریں تاہم داعش پر مکمل تسلط کے لیے ہم آہنگی سے کام کرنے کی ضرورت باقی ہے۔

 

ابو مهدی نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ہتھیاروں کے زخیرے کے لیے مناسب گودام کی ضرورت ہے تاکہ اطمینان سے اسلحوں کو جمع کیا جاسکے۔

 

اس سے پہلے شیعہ مرجع تقلید آیت اللہ سیستانی کے نمایندے نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ داعش کے مکمل خاتمے کے لیے حکومت اقدام کرے اور امن و امان کے قیام کے لیے کوتاہی سے پرہیز کیا جائے۔/

3726950

نظرات بینندگان
captcha