مجمع جهانی تقریب، امورخواتین ڈایریکٹر: حرم عبدالعظیم میں شیعہ سنی خواتین کی محفل/ پاکستان اور نایجیرین خواتین مدعو

IQNA

مجمع جهانی تقریب، امورخواتین ڈایریکٹر: حرم عبدالعظیم میں شیعہ سنی خواتین کی محفل/ پاکستان اور نایجیرین خواتین مدعو

9:02 - July 16, 2018
خبر کا کوڈ: 3504829
بین الاقوامی گروپ: مجمع کے تعاون سے حرم حضرت عبدالعظیم حسنی(ع) میں خواتین کی بین الاقوامی محفل حسن قرآت کل منعقد ہوگی

مجمع جهانی تقریب، امورخواتین ڈایریکٹر:حرم عبدالعظیم میں شیعہ سنی خواتین کی محفل/ پاکستان اور نایجیرین خواتین مدعو

ایکنا نیوز سے گفتگو میں عفت شریعتی کوهبنانی نے کہا کہ مجمع کے تعاون سے خواتین کے لیے متعدد قرآنی پروگرامز اب تک منعقد ہوچکے ہیں۔

انکا کہنا تھا: گذشتہ سال کی طرح اس سال بھی کل بروز منگل سترہ جولائی کو پاکستانی اور نایجیرین قرآن خواتین کے ہمراہ حسن قرآت کی محفل  ۱۵ تا ۱۷ منعقد ہوگی جسمیں ایرانی حافظہ قرآن«نرگس نوروزی»کے علاوہ ایران کے اندر اور دیگر ممالک سے  ۴۰۰ خواتین کی شرکت متوقع ہے۔

 

شریعتی کے مطابق شیعہ سنی خواتین کی اس وحدت بخش تقریب میں نمایاں کارکردگی دکھانے والوں کی حوصلہ افزائی کی جائے گی جبکہ  مشهد مقدس اور قم میں بھی پروگرامز ہوں گے۔

 مجمع جهانی تقریب، امورخواتین ڈایریکٹر:حرم عبدالعظیم میں شیعہ سنی خواتین کی محفل/ پاکستان اور نایجیرین خواتین مدعو

مجمع جهانی وتقریب مذاهب اسلامی کی ڈایریکٹر کے مطابق پروگراموں میں اسلامی وحدت پر تبادلہ خیال بھی ہوگا۔

 

شریعتی  نے کہا کہ اسلام دشمن طاقتوں کی سازشوں کے مقابلے میں اس طرح کی تقریبات موثر ثابت ہوتی ہیں اور آمنے سامنے گفتگو اور تبادلہ خیال کا سلسلہ ثمر بخش رہا ہے۔

آستانہ حضرت عبدالعظیم کا تعاون

عفت شریعتی نے حرم حضرت عبدالعظیم(ع) اور انکے ثقافتی امور کے سربراہ «عباس سلیمی» کی کاوشوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی اہداف میں یہ تعاون قابل قدر ہے۔

 

عفت شریعتی نے قرآن کی آیت ۹ سوره اسراء«إِنَّ هَذَا الْقُرْآنَ يَهْدِي لِلَّتِي هِيَ أَقْوَمُ:  کی تلاوت کرتے ہوئے کہا کہ قرآن کی ہدایات پر عمل کے بغیر مشکلات سے نجات اور سعادت کے راستوں پر گامزن ہونا ممکن نہیں۔

 مجمع جهانی تقریب، امورخواتین ڈایریکٹر:حرم عبدالعظیم میں شیعہ سنی خواتین کی محفل/ پاکستان اور نایجیرین خواتین مدعو

انکا کہنا تھا کہ مجمع کے جنرل سیکریٹری آیت‌الله محسن اراکی نے انکی نشستوں میں قرآنی پروگراموں کو موثر ترین قرار دیا ہے اور امید ہے کہ یہ سلسلہ ملکی اور دیگر ممالک کے سطح پر بہترین نتایج کا حامل ہوگا۔

 وحدت مسلمین کا عملبردار

 مجمع تقریب کی ڈایریکٹر نے اس مجمع کو تقریب کا علمبردار قرار دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ اور صھیونی رژیم جیسے دشمنوں کے مقابلے میں ہم رھبر معظم کی رہنمایی میں آیت ۱۰۳ آل عمران« وَاعْتَصِمُوا بِحَبْلِ اللَّهِ جَمِيعًا وَلَا تَفَرَّقُوا: پر عمل پیرا مخالفین کی سازشوں کو نقش برآب کررہے ہیں ۔

 

عفت شریعتی نے عالم اسلام میں اتحاد پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ تمام دشمنوں کے مجمع تقریب کا شعبہ خواتین بھی مستعدی سے کام کررہا ہے اور امید ہے کہ تعلیمات قرآن واهل بیت(ع) کی روشنی میں ہم روشن مستقبل کے حامل ہوں گے۔/

3729923

نظرات بینندگان
captcha