اسپین کے کئی شہروں کا اسرائیلی بائیکاٹ مہم میں شمولیت کا اعلان

IQNA

اسپین کے کئی شہروں کا اسرائیلی بائیکاٹ مہم میں شمولیت کا اعلان

9:53 - July 19, 2018
خبر کا کوڈ: 3504843
بین الاقوامی گروپ: اسپین کے دارالحکومت اور سب سے بڑے شہر میڈریڈ نے بھی اسرائیلی بائیکاٹ کے لیے جاری عالمی تحریک ’BDS‘ کی مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے۔

ایکنانیوز- شفقنا- قابض صہیونی ریاست کے بائیکاٹ کے لیے جاری عالمی تحریک نے دعویٰ کیا ہے کہ اسپین کے کئی شہروں نے صہیونی ریاست کے بائیکاٹ میں شمولیت کا اعلان کیا ہے۔ بائیکاٹ تحریک کی طرف سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ اسپین کے کئی بڑے شہروں کی مقامی حکومتوں نے گذشتہ متفقہ طور پر ایک قرارداد منظور کی جس میں فلسطینی قوم کے مسلمہ اور دیرینہ حقوق کی مکمل حمایت، فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی ریاستی دہشت گردی کی مذمت، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اعلان القدس اور امریکی سفارت خانے کی القدس منتقلی اور غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوج کے ہاتھوں فلسطینی مظاہرین کے قتل عام کی شدید مذمت کی گئی۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اسپین کے دارالحکومت اور سب سے بڑے شہر میڈریڈ نے بھی اسرائیلی بائیکاٹ کے لیے جاری عالمی تحریک ’BDS‘ کی مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے۔ میڈریڈ بلدیہ کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ وہ نہتے فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی فوج کے طاقت کے استعمال کے حربوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے فلسطینی قوم کے حقوق کی مکمل حمایت کرتی ہے۔

اس کے علاوہ اسین کے شہر بارسلونا، فالنسی ، بنبلونہ، تیراسا، بادلالونا اور کاتالونیا صوبے کے کئی دوسرے شہروں نے بھی فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی مظالم کی مذمت کرتے ہوئے ’بی ڈی ایس‘ تحریک میں شمولیت کا اعلان کیا ہے۔

نظرات بینندگان
captcha