ایکنا نیوز- اسلامی – مسیحی چایلڈ کئیر مرکز اگست سے کام شروع کررہا ہے اور انتظامیہ کے مطابق اس مرکز میں ایک تھائی بچوں کی تعداد مسلمان بچوں کی ہے جبکہ دیگر بچوں میں عیسائی اور دیگر ادیاں سے تعلق رکھنے والے شامل ہیں۔
ایرانی ثقافتی مرکز نے «آبندبلات» نیوز کے حوالے سے کہا : یہ مرکز اسلامی اور مذاہب کے حوالے سے جرمنی میں ایک منفرد مرکز قرار دیا جاسکتا ہے۔
کہا جاتا ہے کہ بڑی کاوشوں کے بعد مسلمان اور مسیحی بچوں کو «اولاد ابراهیم» نامی اس مرکز میں جمع کیا گیا ہے۔
اس مرکز میں بچوں کو پانچ سال تک یہ سمجھانے کی کوشش کی جاتی ہے کہ کرسمس اور عید کیوں منائی جاتی ہے کیوں روزہ رکھا جاتا ہے ، جبکہ مسلمانوں بچوں کے لیے حلال غذا کا بھی الگ سے انتظام ہے۔/
بچوں کو اس مرکز میں کیتھولک ، پروٹسٹنٹ اور مساجد انتظامیہ کے تعاون سے بین المذاہب ہم آہنگی اور رواداری کے اصولوں سے آشنا بھی کیا جاتا ہے۔/