ایکنا نیوز کی رپورٹ کے مطابق، حضرت امام محمد تقی علیہ السلام کی شہادت کی مناسبت سے کویٹہ کے مختلف امام بارگاہوں اور مساجد میں مجالس عزا کا سلسلہ جاری ہے جہاں عاشقان اہل بیت حضرت امام علی رضا علیہ السلام کو آپ کے فرزند ارجمند کی شہادت کی تسلیت اور پرسہ دینے کے لیے تشریف لاتے ہیں۔
مجالس میں علما حضرت امام محمد تقی علیہ السلام کی سیرت طیبہ سے تعلیمات پر خطاب کررہے ہیں۔
حضرت امام محمد تقی علیہ السلام کی شہادت کی مناسبت پر خصوصی مجلس آج بروز اتوار 30/16بجے مدرسہ حضرت خدیجہ (س) میں منعقدہوگا ۔
حضرت امام محمد تقی علیہ السلام کو حاکم وقت نے زی قعدہ کی آخری تاریخ کو زہر دیکر شہید کرایا اور آپ عین جوانی میں درجہ شہادت پر فایز ہوئے۔/