کویت؛ خواتین کے لیے«الماهره» حفظ قرآن کورس کا اہتمام

IQNA

کویت؛ خواتین کے لیے«الماهره» حفظ قرآن کورس کا اہتمام

14:47 - August 31, 2018
خبر کا کوڈ: 3505029
بین الاقوامی گروپ: کویت کے فلاحی ادارے «النجاه» کے تعاون سے وابستہ قرآنی ادارے «ورتل» کی جانب سے «الماهره» حفظ قرآن کورس کا اہتمام کیا گیا ہے

ایکنا نیوز- خبررساں ادارے  راصد الاخباریه کے مطابق «الماهره» حفظ قرآن کورس سولہ ستمبر سے یرموک شہر کے قرآنی مرکز «حفاظ البیان» میں شروع ہوگا۔

 

ورتل قرآنی مرکز کے ڈایریکٹر«طارق عبدالله» کا کہنا ہے: اس کورس میں اٹھارہ سال سے زیادہ عمر کی خواتین اور طالبات شرکت کرسکتی ہیں جبکہ ہفتے میں دو دن کلاسز ہوں گی۔

 

انکا کہنا تھا کہ ابتدائی کلاسز میں عام طالبات شریک ہوسکتی ہیں جبکہ ہائی کلاس میں وہ طالبات شریک ہوسکتی ہیں جو پچیس پارے کے حفظ کے ساتھ تجوید پر عبور رکھتی ہوں۔

 

طارق عبدالله کے مطابق کلاسز کے آخر میں ختم قرآن کا اہتمام ہوگا۔

 

انکا مزید کہنا تھا کہ قرآن مرکز «حفاظ البیان» کا مقصد خواتین میں قرآنی تعلیمات کی ترویج ہے جبکہ اس مرکز سے اب تک بیس خواتین فارغ التحصل ہوچکی ہیں۔/

3742718

نظرات بینندگان
captcha