پاکستان ؛ عید مباھلہ کے موقع پر اجتماعی شادی کا انعقاد + تصاویر

IQNA

پاکستان ؛ عید مباھلہ کے موقع پر اجتماعی شادی کا انعقاد + تصاویر

11:47 - September 06, 2018
خبر کا کوڈ: 3505060
بین الاقوامی گروپ: مجلس وحدت کے زیر اہتمام پندرہ شیعہ ، سنی اور مسیحی جوڑوں کی شادی کی تقریب منعقد ہوئی

ایکنا نیوز- کوئٹہ علمدار روڈ میں مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ ڈویژن کے زیر اہتمام بارھویں 12 اجتماعی شادی کا اہتمام کیا گیا، جسمیں 15 جوڑوں کی شادیاں ہوئیں جسمیں ہزارہ، پشتون، بلوچ اور اقلیت برادری (شیعہ، سنی اور مسیحی) شامل تھے۔

محترم ارباب لیاقت صاحب، سیکریٹری یوتھ، مجلس وحدت مسلمین، کوئٹہ ڈویژن نے اسٹیج سیکریٹری کے فرائض انجام دیتے ہوئے تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کرنے کیلئے قاری شاکر صاحب کو مدعو کیا اور عید مباھلہ کے جشن کے حوالے سے منقبت خوانی کیلئے محترم قاری حفیظ اللہ گوہری کو دعوت دیا۔

اسکے بعد علامہ سید ھاشم موسوی صاحب، مرکزی رکن شوریٰ عالی اور محترم آغا رضا، سابقہ وزیر قانون، حکومت بلوچستان و مرکزی رکن شوری عالی، مجلس وحدت مسلمین پاکستان نے شرکاء سے خطاب کئے اور مہمان خصوصی ڈاکٹر عبدالمالک کاسی صاحب، سابقہ وزیر صحت کو خوش آمدید کہا۔

بعد میں ڈاکٹر عبدالمالک کاسی، سابقہ وزیر صحت نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین کے تمام خیریہ کاموں کو سراہا اور بالخصوص نسلی، لسانی، مذہبی تعصبات اور فرقہ واریت کو ختم کرنے کیلئے، ساتھ میں امن، محبت، بھائی چارگی کی فروغ کیلئے مجلس وحدت مسلمین، کوئٹہ ڈویژن کے عملی اقدامات کو بہت سراھا اور یہ بھی کہا کہ یہ اعزاز بھی ہزارہ قوم کو جاتا ہے، جنہوں نے کوئٹہ میں اسطرح کے اجتماعی شادیوں کے بہترین کام شروع کئے ہیں۔

آخر میں دعائیہ کلمات و دعائے امام زمانہ عج کیساتھ علامہ شیخ ولایت حسین جعفری صاحب نے تقریب کا اختتام کیا اور تمام مقررین و شرکاء نے اس نئے جوڑوں کی زندگی کی کامیابی کیلئے دعائیں کیں۔

پاکستان ؛ عید مباھلہ کے موقع پر اجتماعی شادی کا انعقاد + تصاویر

پاکستان ؛ عید مباھلہ کے موقع پر اجتماعی شادی کا انعقاد + تصاویر

پاکستان ؛ عید مباھلہ کے موقع پر اجتماعی شادی کا انعقاد + تصاویر

پاکستان ؛ عید مباھلہ کے موقع پر اجتماعی شادی کا انعقاد + تصاویر

نظرات بینندگان
captcha