شیکاگو میں مجلس و ماتم

IQNA

شیکاگو میں مجلس و ماتم

7:50 - September 22, 2018
خبر کا کوڈ: 3505126
بین الاقوامی گروپ: سینکڑوں عزاداروں نے شهادت امام حسین (ع) کے حوالے سے جلوس میں عقیدت کا اظھار کیا

ایکنا نیوز- شیکاگو ٹریبون کے مطابق جلوس میں شریک محسن مھدی کا کہنا تھا : اس جلوس میں مختلف مسالک کے لوگ شرکت کرتے ہیں تاہم یہ جلوس اور اسکا پیغام محدود نہیں بلکہ انسانیت کے لیے ہے۔

انکا کہنا تھا: قیام امام حسین (ع) بدترین شرایط میں بھی امید دلاتا ہے۔

جلوس «تھامپسن سنٹر» سے شروع ہوا اور مختلف علاقوں سے ہوتا ہوا اسی مقام پر اختتام پذیر ہوا۔

پندرہ سالہ عزادار«هبا رضوی» کا کہنا تھا : جلوس سے ثابت ہوتا ہے کہ  امام حسین (ع) راستہ قایم ہے۔

 

عزاداروں کے مطابق سرد اور گرم تین دنوں میں بھی یہ جلوس باقاعدگی سے نکلتا ہے اور راستے میں لوگ جلوس کے بارے میں سوالات بھی کرتے ہیں جنکے تسلی بخش جوابات پیش کیے جاتے ہیں۔

 

ھبا کے مطابق دوسرے غیرمسلم بھی اس جلوس کو سراہتے ہیں اور انکا کہنا ہے کہ  (قیام امام حسین (ع) حق اور حقیقت کے حصول کے لیے اہم ہے ۔/

3748640

نظرات بینندگان
captcha