اسپین؛ کتابخانوں کو«تمام نهج‌البلاغه» کتاب کا تحفہ پیش

IQNA

اسپین؛ کتابخانوں کو«تمام نهج‌البلاغه» کتاب کا تحفہ پیش

8:46 - September 23, 2018
خبر کا کوڈ: 3505132
بین الاقوامی گروپ: میڈریڈ کے تاریخی اور اسلامی کتابخانوں کو نایاب کتاب «تمام نهج‌البلاغه» تحفے میں پیش کی گیی۔

ایکنا نیوز- ادارہ ثقافت و تعلقات اسلامی کے مطابق  کتاب کے مولف حجت‌الاسلام سید‌صادق موسوی اور ایرانی ثقافتی مرکز کے سربراہ علی رضا اسماعیلی نے کتاب«تمام نهج‌البلاغه» کو اسکوریال لایبریری کے ڈایریکٹرپادری لوئیس دلبایه مرینوکو پیش کیا۔

 

اس تقریب میں حجت‌الاسلام موسوی نے «تمام نهج‌البلاغه» کتاب کے حوالے سے کہا کہ ۲۸ سالہ تحقیقات ، پوری دنیا کی لایبریوں کی چھان بین اور اسی ہزار منابع سے استفادے کے بعد اس کتاب کو تحریرکی گیی ہے۔

 

انکا کہنا تھا: اس کتاب کو اقوام متحدہ کے جنرل سیکریٹری کو بھی تحفے میں دی گیی ہے جسمیں امام علی (ع) کے تمام فرمودات، خطبے، خطوط، عھدنامے اور وصیت نامے وغیرہ شامل ہیں جنکے مستند حوالہ جات موجود ہیں۔

 

پادری لوئیس دلبایه مرینو نے کتاب کے تحفے پر خوشی کا اظھار کرتے ہوئے کہا کہ اسکوریال لایبریری کے لیے یہ باعث زینت ہوگی اور امید ہے کہ جلد اسکی اسپینش زبان میں ترجمہ کیا جائے گا۔

 

اسی طرح کی ایک اور تقریب میں مذکورہ کتاب میڈریڈ کی اسلامی لایبریری کے لیے ماریا آراسلی گارسیا مارٹین کو پیش کی گیی۔

مارٹین نے اس کتاب کو اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ «تمام نهج‌البلاغه» سے تمام محققین اور دیگر دانشور یقینی طور پر استفادہ کریں گے ۔

 

قابل ذکر ہے کہ کتاب تمام نهج‌البلاغة میں نہج البلاغہ تألیف سيد رضى کو سيد صادق موسوى نے تحقیقی انداز سے پیش کرنے کی کاوش کی ہے۔/

3748963

نظرات بینندگان
captcha