سعودی عرب؛ ساٹھ علما اور مبلغین گرفتار

IQNA

سعودی عرب؛ ساٹھ علما اور مبلغین گرفتار

12:09 - September 25, 2018
خبر کا کوڈ: 3505140
بین الاقوامی گروپ: سوشل میڈیا کے مطابق ساٹھ مبلغین کو مختلف علاقوں سے گرفتار کرلیا گیا ہے

ایکنا نیوز- خبررساں ادارے الجزیرہ کے مطابق آزادی بیان گروپ نے سوشل میڈیا پر گرفتاری کی خبردی ہے اور کہا ہے کہ علما کے علاوہ پچاس یونیورسٹی اساتذہ، پچیس صحافی سمیت دس وکلا بھی گرفتار افراد میں شامل ہیں۔

 

رپورٹ کے مطابق ستمبر ۲۰۱۷ اب تک سعودی عرب میں آزادی بیان کے حوالے سے  ۲۶۱۳ افراد گرفتار ہوچکے ہیں۔

 

 محمد بن سلمان، سعودی ولیعهد کے مخالف افراد کو چن چن کر گرفتار کرنے کا سلسلہ جاری ہے اور ان کوزندانوں میں کرنٹ لگانے سمیت دیگر شدید اذیتوں کا سامنا ہے ۔

 

مذکورہ گرفتاریاں معروف وہابی عالم دین شیخ سلمان عودة و عوض قرنی سے شروع ہوئی جسکے بعد شریعت کے شعبے میں نامور عالم عبدالعزیز فوزان، امام کعبہ صالح آل طالب وغیرہ کو یکی بعد دیگرے گرفتار کرلیا گیا ہے۔/

3749533

نظرات بینندگان
captcha