زائرین امام مظلوم کے ساتھ پولیس کا ناروا سلوک

IQNA

زائرین امام مظلوم کے ساتھ پولیس کا ناروا سلوک

6:54 - October 17, 2018
خبر کا کوڈ: 3505235
بین الاقوامی گروپ- زائرہ بنام زبیدہ خانم عشق امام حسین علیہ السلام میں پولیس کے ہاتھوں جام شہادت نوش کرگیی۔

ایکنا نیوز- سوشل میڈیا کے مطابق سندھ بلوچستان باڈر، ڈیرہ الہ یار تھانہ جیک آباد کے قریب سالار آفتاب حسین میرانی کے قافلہ کو  پولیس نے روکا اور مبینہ طور پر بلوچستان جانے کے لیے 10000 رشوت طلب کی ، کافی دیر کے بعد کراچی کی خاتون زبیدہ خانم نے اتر کر التجا کی تو پولیس والو نے  انہیں دھکا دے کر گرا دیا اور گاڑی  انکے اوپر سے گذر گیی جس کے نتیجے میں  زبیدہ خانم اپنے مولا امام حسین علیہ السلام کی زیارت کی حسرت دل میں لیے جام شہادت نوش کرگیئں۔

  ظلم کی انتہا کرتے ہویے پولیس والے  کسی وارث کی موجودگی کے بغیر ہی شہیدہ کے جنازے کو لے کر چلے گیے۔

وائس آف کاروان سالار پاکستان کے پلیٹ فارم سے شدید مذمت کے ساتھ وزیر  داخلہ  شہریار آفریدی سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ اسکا فوری نوٹس اور مجرموں کو قرار واقعی سزا دی جایے ۔

نظرات بینندگان
captcha