ریڈیو صدایے افریقہ پر تبلیغ دین اور تدریس قرآن

IQNA

ریڈیو صدایے افریقہ پر تبلیغ دین اور تدریس قرآن

9:24 - October 23, 2018
خبر کا کوڈ: 3505259
بین الاقوامی گروپ- یوگنڈا میں ریڈیو افریقہ کے ڈایریکٹر نے ایرانی ثقافتی سفیر سے ملاقات میں کہا کہ اس ریڈیو سے دین اور قرآن کی تبلیغ کا کام لیا جاتا ہے۔

ایکنا نیوز- ادارہ ثقافت و تعلقات اسلامی کے مطابق کامپلا میں ایران کے ثقافتی سفیر محمدرضا قزلسفلی نے ریڈیو صدائے افریقہ کے دفتر میں ھارون کاسانگاکی سے ملاقات کی اور مسلم امور پر ان سے تبادلہ خیال کیا۔

 

هارون کاسانگاکی نے ملاقات میں کہا: دین کی تبلیغ، قرآن کی تدریس اور علما کے لیکچرز ریڈیو پروگرام میں شامل ہیں۔

 

ایران کے سفیر قزلسفلی نے کہا : امت میں اتحاد کے حوالے سے  امام خمینی (ره) اور امام خامنه‌ای(مدظله العالی) کی ہدایات اور رہنماییاں عالم اسلام کے لیے مشعل کی مانند ہیں۔

 

 ریڈیو صدایے افریقہ پر تبلیغ دین اور تدریس قرآن

قزلسفلی نے حقیقی اسلام کی پیروی، روشن فکری ، بصیرت ، تقوی اور تعصب سے دور کو اسلامی وحدت کے لیے اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہوشیاری سے اسلام دشمنوں کی سازشوں کو ناکام بنایا جاسکتا ہے۔

 

انکا کہنا تھا: اسلامی وحدت پر عمل سے ہی عالم اسلام اپنی عظمت رفتہ کو لوٹا سکتا ہے۔

 

قزلسفلی نے ریڈیو پروگرام سے خطاب میں کہا کہ اتحاد راہ نجات ہے اور ہر اختلافی امور چاہے کسی کی جانب سے ہو اسلام اور قرآنی تعلیمات کے برعکس ہے۔/

3757866

نظرات بینندگان
captcha