وزیر اعظم کی صدارت میں انٹرنیشنل رحمۃ العالمین کانفرنس کا انعقاد

IQNA

وزیر اعظم کی صدارت میں انٹرنیشنل رحمۃ العالمین کانفرنس کا انعقاد

14:19 - November 11, 2018
خبر کا کوڈ: 3505335
بین الاقوامی گروپ-11 ربیع الاول کو اس کانفرنس میں شرکت کے لیے امام کعبہ پاکستان تشریف لائیں گے،وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات

ایکنا نیوز- اردو پواینٹ کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ 11 ربیع الاول کو وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت ہونے والی بین الاقوامی سیرت کانفرنس میں شرکت کے لیے امام کعبہ پاکستان تشریف لارہے ہیں۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے اس مرتبہ عید میلاد کو بھرپور طریقے سے سرکاری سطح پر منانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

 

اس حوالے سے اسلام آباد میں رحمۃ العالمین ﷺ کے عنوان سے بین الاقوامی کانفرنس منعقد کی جائے گی۔یہ بین الاقومی کانفرنس 11 اور 12 ربیع الاول کو وزیر اعظم کی زیر صدارت ہوگی۔اس حوالے سے بات کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے ایڈیشنل سیکرٹری جنرل اعجاز احمد چوہدری نے کہاہے کہ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے ربیع الاول کے ماہ مکرم میں سید دوعالم ﷺ کی سیرت طیبہ، اخلاق حسنہ، حیات طیبہ سے بین الاقوامی برادری کو آگہی کیلئے عالمی ختم نبوت ﷺ کانفرنس کروانے کا اعلان انتہائی خوش آئند اور دانش مندانہ فیصلہ ہے ، عالمی ختم نبوت ﷺ کانفرنس میں ملک بھر سے اور بیرون ملک سے علماء و مشائخ شرکت کریں گے ۔

 

 

 

 

انہوں نے کہاکہ عالمی ختم نبوت ﷺ کانفرنس سے عالمی برادری کو سرکار دوعالم ﷺ کی ذات مبارکہ کے روشن اور درخشندہ پہلوؤں سے آشنائی میسر آئے گی اسلام کا پُرامن، سلامتی، معافی، درگزر کا حقیقی فلسفہ کا پتا چلے گا، امت مسلمہ نے دنیا و آخر میں کامیابی چاہتے ہے تو آپ نبی ﷺ کے بتائے ہوئے راستوں پر چل کر ہی حاصل کر سکتے ہے ،عقید ہ ختم نبوت ﷺ پر کسی صورت سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا ، ختم نبوت ﷺ ہمارے ایمان کا حصہ ہے ، انہوں نے مزید کہا کہ اصحابہ اکرام نے ہمیں درست راستہ دکھایا ، ہم کس طرح حضور ﷺ سے محبت کر کے دنیا و آخرت میں سرخرو ہو سکتے ہے ، حرمت رسول ﷺ اور شان رسول ﷺ کی آن پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا۔

 

اس بین الاقومی کانفرنس کے موقع پر دنیا بھر سے اسلامی شخصیات پاکستان آئیں گی۔اس موقع پر وفاقی وزیر و اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ 11 ربیع الاول کے دن امام کعبہ اس کانفرنس میں شرکت کرنے کے لیے آئیں گے۔وہ اس کانفرنس سے خطاب بھی کریں گے اور مہمان خصوصی کے طور پر موجود ہوں گے۔

نظرات بینندگان
captcha