اشرف غنی نے عوامی اعترضات پر رد عمل ظاہر کردیا

IQNA

اشرف غنی نے عوامی اعترضات پر رد عمل ظاہر کردیا

7:52 - November 13, 2018
خبر کا کوڈ: 3505345
بین الاقوامی گروپ- صدارتی محل پر دھرنوں کے بعد افغان صدر نے رد عمل ظاہر کردیا جسکے بعد مظاہرہ ختم کیا گیا۔

اشرف غنی  نے عوامی اعترضات پر رد عمل ظاہر کردیا

ایکنا نیوز- افغان خبررساں ادارہ «خبرنامه» کے مطابق صدارتی محل پر دھرنوں کے بعد افغان صدر نے ٹیلیفونک گفتگو سے مظاہرین کو یقین دلایا کہ مالستان، جاغوری اور ارزگان میں قیام امن کے لیے حکومت فوری ایکشن لی گے جسکے بعد مظاہرین نے دھرنا ختم کردیا۔

 

صدارتی محل کے ترجمان کے بیان میں کہا گیا ہے کہ صدر مملکت نے یقین دلایا ہے کہ شیعہ نشین علاقے مالستان اور جاغوری وغیری میں فوری طور پر سیکورٹی فورسز بھیجی جارہی ہیں ۔

 

مظاہرین نے  اشرف غنی کے بیان اور یقین دہانی کے بعد مظاہرے ختم کرنے کا اعلان کیا ۔

 

قابل ذکر ہے کہ مظاہرین کے درمیان گذشتہ روز دھماکہ بھی ہوا جسمیں بارہ افراد جان بحق اور متعدد دیگر زخمی ہوگیے تھے۔ مظاہرین شیعہ نشین علاقوں میں افغان حکومت کی عدم توجہ کے خلاف احتجاج کررہے تھے۔/

3763340

 

نظرات بینندگان
captcha