بین الاقوامی رحمتہ اللعالمین کانفرنس اسلام آباد میں منعقد ہوگی

IQNA

بین الاقوامی رحمتہ اللعالمین کانفرنس اسلام آباد میں منعقد ہوگی

7:55 - November 18, 2018
خبر کا کوڈ: 3505363
بین الاقوامی گروپ- دو روزہ کانفرنس میں امام کعبہ سمیت مختلف ممالک کے علما شریک ہوں گے۔

ایکنا نیوز- پاکستانی میڈیا کے مطابق مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی کے وزیر ڈاکٹر نور الحق قادری نے کہا ہے کہ عید میلاد النبیۖ کے موقع پر دو روزہ بین الاقوامی سیرت النبی ۖ کانفرنس اسلام آباد میں اس ماہ کی بیس اور اکیس تاریخ کو ہوگی۔

 

انہوں نے اسلام آباد میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کانفرنس کی ابتدائی نشست کی صدارت کریں گے جبکہ ڈاکٹر عارف علوی کانفرنس کے دوسرے دن اختتامی نشست کی صدارت کریں گے۔

بین الاقوامی رحمتہ اللعالمین کانفرنس اسلام آباد میں منعقد ہوگی

زرایع کے مطابق کانفرنس میں امام کعبہ سمیت مختلف اسلامی ممالک کے دانشوروں اور علما کی شرکت متوقع ہے۔/

نظرات بینندگان
captcha