یوگنڈا میں شیعہ – سنی اتحاد کا پودا کاشت

IQNA

یوگنڈا میں شیعہ – سنی اتحاد کا پودا کاشت

9:11 - November 19, 2018
خبر کا کوڈ: 3505368
بین الاقوامی گروپ- ایرانی ثقافتی مرکز کے تعاون سے یوگنڈا میں ہفتہ وحدت کی مناسبت سے اتحاد امت کی علامت کے طور پر ۵۷۰ پودے لگایے گیے۔

ایکنا نیوز- ادارہ ثقافت و تعلقات اسلامی کے مطابق ہفتہ وحدت اور میلاد النبی  (ص) کی مناسبت سے علما، ائمه جماعات اور  نابوزی، بوتامبالا، گومبا کے علاقوں کے اہل سنت دانشوروں کی موجودگی میں ایرانی ثقافتی مرکز کے تعاون سے ایک اجتماع میں وحدت اسلامی کی علامت کے طور پر ۵۷۰ پودے کاشت کیے گیے۔

 

اس اجتماع میں صحافی ، سرکاری عہدہ داروں کے علاوہ بڑی تعداد میں ثقافتی شخصیات شریک تھیں جنہوں نے ایرانی مرکز کے نمایندوں کے ہمراہ وحدت کے امور پرتبادلہ خیال کیا۔

 

ایرانی ثقافتی نمایندے محمدرضا قزلسفلی کے خطاب کے اختتام پر شرکاء نے وحدت کے عنوان سے پودا لگایا ۔

قزلسفلی کا اس موقع پر کہنا تھا: رہبر انقلاب اور ایرانی حکومت کی ترجمانی میں عالم اسلام کو ہفتہ وحدت اور میلادالنبی کے حوالے سے مبارک باد پیش کرتا ہوں اور سب عہد کرتے ہیں کہ ایک پرچم لا اله الا الله و محمد رسول‌الله کے سایے میں وحدت کی آبیاری کرتے رہیں گے۔

یوگنڈا میں شیعہ – سنی اتحاد کا پودا کاشت

امت میں وحدت کے حوالے سے انکا مزید کہنا تھا: انقلاب کے بعد حضرت امام خمینی(ره) نے سب سے پہلا کام یہی کیا کہ بارہ سے سترہ ربیع الاول کو ہفتہ وحدت کا نام دیا ۔

 

ایرانی ثقافتی ایمبیسیڈر کا کہنا تھا:  امت میں وحدت کا عمل اور حکمت عملی امام خامنه‌ای(دام ظله العالی) اور حکومت ایران کی اہم سیاست کا حصہ ہے اور اس پر عمل کے لیے کوششیں جاری رہیں گی۔

اس موقع پر مقررین نے سیرت النبی کو وحدت کے لیے نمونہ عمل قرار دیتے ہویے کہا کہ حضرت امام خمینی نے ایک دور اندیش رہنما کے طور پر قابل قدر خدمات انجام دی ہیں اور انہیں اصولوں پر چل کر امت نجات حاصل کرسکتی ہے۔

 

تقریب میں تلاوت اور تقاریر کے علاوہ دیگر پروگرامز بھی شامل تھے۔/

 

3765153

نظرات بینندگان
captcha