جرمنی؛ دہشت گردی سے مقابلے کے لیے اسکولوں کو فنڈنگ کا فیصلہ

IQNA

جرمنی؛ دہشت گردی سے مقابلے کے لیے اسکولوں کو فنڈنگ کا فیصلہ

10:46 - November 20, 2018
خبر کا کوڈ: 3505373
بین الاقوامی گروپ- اجتماعی امور کے وزیر کے مطابق شدت پسندی سے مقابلے کے لیے اسکولوں کو فنڈ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ایکنا نیوز- اسکولوں میں مذہبی دہشت گردی کا بحران جرمنی میں ایک چیلنج بن چکا ہے اور اسی حوالے سے جرمنی کے اجتماعی امور کی وزیر محترمہ فرانسیسکا گیفی نے اس حوالے سے خبرداد کیا ہے۔

جرمن وزیر کے مطابق سوشل ڈیموکریٹ پارٹی کا ارادہ ہے کہ اس بحران سے نمٹنے کے لیے اسکولوں کو خصوصی فنڈ جاری کرے۔

انکا کہنا تھا: اسکولوں میں مذہبی دہشت گردی کا برا اثر پڑ سکتا ہے اور طلبا اسکول سے فرار ہونے کے علاوہ خودکشی بھی کرسکتے ہیں۔

 

گیفی نے ایک سیمینار سے خطاب میں کہا : اگر طلبا عقیدے کی وجہ سے مسایل میں گرفتار ہوجاتے ہیں تو ہماری زمہ داری بنتی ہے کہ اس کا حل تلاش کریں۔

 

جرمنی میں ایرانی ثقافتی مرکز کے مطابق اس وقت جرمنی کے ۱۷۵۰ اسکولوں میں دو سو اجتماعی مسایل کے ماہرین کام کررہے ہیں۔

 

فیڈرل گورنمنٹ کے وزیر کا کہنا تھا کہ ان افراد کی کاوشوں سے شدت پسندی سے نمٹنے میں مدد ملے گی اور ہمارا مقصد جوانوں میں انسان مخالف اقدار سے مقابلے کی طاقت پیدا کرانا ہے۔

 

مذکورہ بحران سے نمٹنے پہلے مرحلے میں بیس ملین یورو مختص کیا جارہا ہے جسمیں آیندہ سال مزید اضافہ ہوسکتا ہے اور اسکا مقصد اسلامی شدت پسندی سے نمٹنا ہے۔

3765461

نظرات بینندگان
captcha