امت کے اندر اتحاد اور اتفاق برقرار کرنا دین کے بنیادی اصولوں میں ہے۔ آغا سید جواد نقوی ۔

IQNA

امت کے اندر اتحاد اور اتفاق برقرار کرنا دین کے بنیادی اصولوں میں ہے۔ آغا سید جواد نقوی ۔

12:12 - November 22, 2018
خبر کا کوڈ: 3505383
بین الاقوامی گروپ –عید میلاد النبی کے موقع پر تحریک بیداری مصطفے کے زیراہتمام شاندار ریلی لاہور میں نکالی گیی۔

ایکنا نیوز- فیروزپور روڑ لاہور پر علامہ سید جواد نقوی کے مدرسے کی جانب سے جشن میلاد ریلی کا اہتمام کیا گیا جس سے خطاب میں آغا جواد نقوی کا کہنا تھا : "خطے کی مسلمان اقوام کو اپنی باہمی طاقت کا یقین ہو چلا ہے ، بیداری کا یہ سلسلہ یونہی جاری رہے گا، اور وہ وقت قریب ہے کہ جب شیعہ اور سنی فرقہ واریت کی جنگ سے آزاد ہوکر اسلامی عزت و آبرو اور سربلندی کے ساتھ عالمی نقشے پر ابھرے گا اور دنیا بھر کے شیعہ و سنی مسلمان اپنے جزوی اختلافات بھلا کر ایک صف میں کھڑے ہو کر خانہ کعبہ کی طرف منہ کرکے اجتماعی طور پر نماز شکرانہ ادا کریں گے ۔فلسطین، عراق، شام، پاکستان، افغانستان،لبنان، لیبیا، تیونس، یمن، مصر اور بحرین میں شہدا کے گرتے ہوئے ہر قطرہ خون سے عالم اسلام میں ایک نیا مجاہد جنم لے رہا ہے، اب ہر جگہ امریکہ اور اسرائیل مردہ باد کے فلک شگاف نعرے پہلے سے زیادہ جوش و جذبے سے لگائے جائیں گے یہ بالکل وہی چیز ہے کہ جس کی نوید امام خمینی رحمة اللہ علیہ نے دی تھی۔ انکا کہنا تھا کہ اگر آج امام خمینی نہیں ہیں تو کیا ہوا؟ کیونکہ خمینی ثانی رہبر معظم آیت اللہ سید علی خامنہ ای حفظہ اللہ تعالیٰ کی عظیم رہبری ہمارے پاس موجود ہے اور امام خمینی کا راستہ، ان کا مکتب، ان کی تعلیمات اور پوری دنیا میں پھیلے ہوئے ان کے پیروکار آج بعنوان ہفتہ وحدت ولادت باسعادت رسول خدا صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم کا جشن منا رہے ہیں"

امت کے اندر اتحاد اور اتفاق برقرار کرنا دین کے بنیادی اصولوں میں ہے۔  آغا سید جواد نقوی ۔

امت کے اندر اتحاد اور اتفاق برقرار کرنا دین کے بنیادی اصولوں میں ہے۔  آغا سید جواد نقوی ۔

امت کے اندر اتحاد اور اتفاق برقرار کرنا دین کے بنیادی اصولوں میں ہے۔  آغا سید جواد نقوی ۔

امت کے اندر اتحاد اور اتفاق برقرار کرنا دین کے بنیادی اصولوں میں ہے۔  آغا سید جواد نقوی ۔

نظرات بینندگان
captcha