حزب‌الله نے اسرائیلی سرگرمیوں پر رد عمل ظاہر کردیا

IQNA

حزب‌الله نے اسرائیلی سرگرمیوں پر رد عمل ظاہر کردیا

9:45 - December 05, 2018
خبر کا کوڈ: 3505437
بین الاقوامی گروپ- حزب‌الله نے لبنانی سرحدوں کے قریب اسرائیلی فورسز کی سرگرمیوں پر ردعمل میں کہا ہے کہ حزب اللہ تمام اقدامات پر کڑی نگاہ رکھتی ہے۔

ایکنا نیوز- فلسطین آنلاین نیوز کے مطابق حزب اللہ کے رکن اعلی حسن حب‌الله نے لبنانی سرحدوں کے قریب اسرائیلی فوجی تحرکات کو خطرناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ حزب اللہ کی نظر ان سرگرمیوں پر مرکوز ہے۔

 

پریس کانفرنس میں حزب اللہ رہنما کا کہنا تھا کہ «سپر شمالی» آپریشن جسکو اسرائیل، حزب‌الله اقدام کے عنوان سے یاد کررہا ہے  وہ جانتا ہے کہ حزب اللہ اس وقت اسرائیل کا مقابلہ کرنے کے لیے کسقدر آمادہ ہے۔

  لبنان قومی کونسل

لبنان کی قومی میڈیا کونسل نے اسرائیل کی جانب سے سپرشمالی آپریشن کو پروپینگنڈہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ میڈیا اس جنجال کی ترویج سے گریز کریں۔

 

بیان میں تمام افراد سے کہا گیا ہے کہ وہ میڈیا اور سوشل میڈیا پر ان افواہوں پر کان نہ دھریں اور اسکی ترویج سے گریز کیا جایے۔

 

             

کونسل نے بیان میں کہا ہے کہ  بنیامین نتانیاهو فساد سے پیچھا چھڑانے کے لیے عوامی رایے عامہ کو گمراہ کرنا چاہتا ہے اور اس سازش کو سمجھنا ہوگا۔

 

بعض اسرائیلی میڈیا حزب‌الله لبنان کے خلاف «سپر شمالی» آپریشن کا پروپیگنڈہ کررہا ہے کہ اسرائیلی فورسز مختلف علاقوں میں حزب اللہ ٹونلز اور اقدامات کے خلاف کارروائی کررہی ہیں۔/

3769612

نظرات بینندگان
captcha