تاتارستان میں «سال تفسیر قرآن» منانے کا اعلان

IQNA

تاتارستان میں «سال تفسیر قرآن» منانے کا اعلان

8:08 - December 09, 2018
خبر کا کوڈ: 3505453
بین الاقوامی گروپ- جمہوریہ تاتارستان کے مذہبی امور کے ادارے کے مطابق سال ۲۰۱۹ کو" تفسیرقرآن" کے نام سے منسوب کیا گیا ہے۔

ایکنا نیوز- اسلام راشا نیوز کے مطابق جمہوریہ تاتارستان کے مذہبی امور کے ادارے کے مطابق  مسلمانوں کی جانب سے سال ۲۰۱۹ کو سال تفسیرقرآن کے نام سے منسوب کیا گیا ہے۔

 

ادارے کے مطابق اس سال مفتی کونسل کے تعاون سے روسی اور تاتاری زبانوں میں تفسیر قرآن کے نسخے شایع کیے جائیں گے۔

 

مذکورہ ادارے کے اجلاس میں اس حوالے سے خصوصی نشستوں اور دیگر قرآنی پروگراموں کے انعقاد پر غور کیا گیا تاکہ اس حوالے سے قرآنی پروگرامز منعقد کیے جاسکے۔

 

جمهوریہ تاتارستان روسی فیڈریشن میں شامل ہے جسکا دارالخلافہ قازان ہے ۔ اس ملک کی وسعت ۶۸ مربع کیلومیٹر جبکہ آبادی چار ملین بتائی جاتی ہے جنکی اکثریت تاتار اور روسی نژاد ہے۔/

3770378

 

نظرات بینندگان
captcha