کراچی: گلستان جوہرمیں محفل میلاد کے دوران کریکر حملہ، 6 افراد زخمی

IQNA

کراچی: گلستان جوہرمیں محفل میلاد کے دوران کریکر حملہ، 6 افراد زخمی

9:18 - December 09, 2018
خبر کا کوڈ: 3505454
بین الاقوامی گروپ- ایم کیوایم کی جانب سے منعقدہ مجلس میلاد میں دھماکے سے وفاقی وزیر و پارٹی کنوینر خالد مقبول صدیقی اور مرکزی رہنما خواجہ اظہارالحسن بال بال بچے۔

ایکنا نیوز- ڈان نیوز کے مطابق دھماکا گلستان جوہر کے پرفیوم چوک پر متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کی جانب سے منعقدہ محفل میلاد میں ہوا، جس سے قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے تاہم ابتدائی طور پر دھماکے کی نوعیت معلوم نہیں ہوسکی۔

 

وفاقی وزیر آئی ٹی اور ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر خالد مقبول صدیقی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔

دھماکے کے بعد پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری جائے وقوع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا، جبکہ جوہر موڑ سے جوہر چورنگی جانے والی سڑک ٹریفک کے لیے بند کردی گئی۔

 

زخمیوں کو قریبی نجی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں 2 زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

 

ایس ایس پی شرقی غلام اظفر مہیسر نے کہا کہ بلاک 17 کے رہائشی کمپلیکس میں محفل میلاد کی تقریب ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے منعقد کی گئی تھی، جس دوران 'کریکر' دھماکا ہوا۔

انہوں نے کہا کہ ابتدائی رپورٹس کے مطابق موٹر سائیکل سوار ملزمان کریکر پھینک کر فرار ہوئے۔

 

ایس ایس پی نے دعویٰ کیا کہ تقریب پولیس کی اجازت کے بغیر منعقد کی گئی تھی اور مقامی پولیس اسٹیشن یا کسی سینئر پولیس افسر کو اس سے مطلع نہیں کیا گیا تھا۔

 

ان کا کہنا تھا کہ علاقے کو کلیئر کرنے کے لیے بم ڈسپوزل اسکواڈ کو بھی طلب کیا گیا۔

 

ایم کیو ایم کے رہنما فیصل سبزواری نے میڈیا کو بتایا کہ دھماکے سے پارٹی کے کئی کارکنان زخمی ہوئے، جبکہ وفاقی وزیر و پارٹی کنوینر خالد مقبول صدیقی اور مرکزی رہنما خواجہ اظہارالحسن بال بال بچے۔

قابل ذکر ہے کہ اس طرح کی محافل میں عام طور پر دھماکے کالعدم تکفیری تنظیموں کا ہاتھ ہوتا ہے جو محرم و میلاد میں اس سے پہلے متعدد دھماکے کرچکے ہیں۔

نظرات بینندگان
captcha