ایکنا نیوز- آستانہ علوی کے مطابق کوفہ یونیورسٹی کے شعبہ تربیت کے مطابق عراق کے علمی ادارے کے تعاون سے «عربی زبان کے حفظ میں نجف اشرف کا اثر» سیمینار«نجف، علم وادب کا گہوارہ» کے عنوان سے منعقد کیا گیا۔
آستانہ علوی کے بورڈ آف ڈایریکٹر کی رکن فائق الشمری کا کہنا تھا: نجف میں علمی سرگرمیوں نے اس شہر کی رونق میں چارچاند لگایا ہے اور اب تک سینکڑوں بلند پایہ دانشور عالم اسلام کو مہیا کرچکا ہے۔
«عربی زبان کے حفظ میں نجف اشرف کا اثر» سیمینار کا آج آخری دن ہے۔/