IQNA

9:00 - January 08, 2019
خبر کا کوڈ: 3505592
بین الاقوامی گروپ-نمائش میں مختلف قسم کے آرٹ اور پینٹگز میں پاکستان اور ایران کی ثقافت پر مشتمل تھی۔ جن میں پاکستان اور ایران کی مختلف ثقافتوں کواجاگر کیا گیا تھا۔

ایکنا نیوز- جنگ اخبار کے مطابق خانہ فرہنگ ایران میں پاکستان اور ایران کی ثقافت پر دو روزہ آرٹ اینڈ پینٹنگ نمائش اپنی تمام رعنائیاں سمیٹتے ہوئے اختتام پذیر ہوگئی۔ نمائش میں مختلف قسم کے آرٹ اور پینٹگز میں پاکستان اور ایران کی ثقافت پر مشتمل تھی۔ جن میں پاکستان اور ایران کی مختلف ثقافتوں کواجاگر کیا گیا تھا ۔نمائش کا افتتاح گزشتہ دنوں سینئر وزیر برائے سیاحت وثقافت عاطف خان نے ایرانی قونصل جنرل محمد باقر بھیگی ٗڈائریکٹر جنرل خانہ فرہنگ ایران ڈاکٹر سید عباس فاموری اور آرٹ ٹیچر خانہ فرہنگ ایران حضر حیات کے ہمراہ کیاتھا۔دو روزہ نمائش دو حصوں پر مشتمل تھی پہلی یہ کے نمائش خانہ فرہنگ ایران کے آرٹ طلباء وطالبات کے ہاتھوں سے بنائی گئی پینٹنگز پر مشتمل تھی جس میں قریبا 85 تک فن پارے رکھے گئے تھے۔

پاکستان اور ایران کی ثقافت پر دو روزہ آرٹ اینڈ پینٹنگ نمائش اختتام پذیر

فائن آرٹس ڈیپارٹمنٹ پشاور یونیورسٹی کے وقار حسین نے پہلی ٗاسی ڈیپارٹمنٹ کے اتحاد حسین نے دوسری اور نمل یونیورسٹی کےطالبعلم معروف کی پینٹنگ نے تیسری پوزیشن حاصل کرلی۔ ڈائریکٹر جنرل خانہ فرہنگ ایران ڈاکٹر سید عباس فاموری نے پہلی ٗدوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنیوالے مصوروں میں ٹرافی اور توصیفی شیلڈ ز تقسیم کئے ۔

خانہ فرہنگ ایران پشاور کے آرٹ ٹیچر حضرحیات نے جنگ کو بتایاکہ اس قسم کی ثقافتی سرگرمیوں سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات مزید مضبوط ہوجائیں گے۔/

نام:
ایمیل:
* رایے: