ایکنا نیوز- شہادت امیر المومنین علیہ السلام کے 1400 سال کی مناسبت سے امام علی کے افکار و گفتار سے بہتر آشنائی کے لیے مرکز افکار اسلامی کی جانب سے مقالہ نویسی کے مقابلے کا انعقاد کیا گیا ہے۔ خواہشمند لکھاری، طلباء و طالبات اور خواہشمند افراد درج ذیل موضوعات پر مقالہ لکھ سکتے ہیں۔
✒ موضوعات
1۔نہج البلاغہ اور توحید
2- مقام مصطفی ص مولا علی ع کی نگاہ میں
3۔ فضائل علی بزبان علی ع
4- امتوں کے زوال کے اسباب
5- عدالت در نہج البلاغہ
6- رفاہ عامہ اور تعلیمات امام
7- روش حکومت در نہج البلاغہ
8- نہج البلاغہ اور عقائد اسلامی
9-نہج البلاغہ کی روشنی میں انفاق
10-نہج البلاغہ بطور تفسیر قرآن
11- امامت امام مہدی اور نہج البلاغہ
12- مثالی معاشرہ در نہج البلاغہ
13- شیعہ علی از زبان علی
14- وحدت اور نہج البلاغہ
جیتنے والوں کے لیے انعامات کی تفصیل کچھ یوں ہیں۔
پہلا انعام 20 ہزار روپے
دوسرا انعام 15 ہزار روپے
تیسرا انعام 10 ہزار روپے
چوتھا انعام 5 ہزار روپے
شرائط کی تفصیل:
۔مقالہ A4 کے سائز میں کم از کم 5 صفحات پر مشتمل ہو ۔
۔مقالہ کمپوز کر کے بھیجا جائے۔
۔مقالہ منابع اور ماخذ کے مکمل حوالہ جات کے ساتھ ہو۔
مذکورہ مرکز کی جانب سے تمام محققین کرام اور بالخصوص علمی مدارس کے طلاب کرام کو مقالہ لکھنے کی دعوت دی جاتی ہے۔
رابطہ
مرکزافکار اسلامی پی او بکس 621 راولپنڈی پاکستان
مولانا انیس الحسن خان صاحب
00923017586514
مولانا لیاقت علی اعوان صاحب
00923351625579