انڈیا اور بنگلہ دیش کے درمیان روهینگیا پریشان

IQNA

انڈیا اور بنگلہ دیش کے درمیان روهینگیا پریشان

8:34 - January 22, 2019
خبر کا کوڈ: 3505652
بین الاقوامی گروپ- دونوں ممالک کے سرحدی علاقوں میں بڑی تعداد میں روھنگیا آوارگی کی حالت میں بسر کررہے ہیں۔

ایکنا نیوز- اناطولیہ نیوز کے مطابق ۲۰۱۹ کے آغاز ہی میں تیرہ سو روھنگیا انڈیا سے زبردستی بیدخلی کے خوف سے بنگلہ دیش کی سمت فرار کرچکے ہیں۔

 

مقامی میڈیا کے مطابق انڈیا اور بنگلہ دیش کی سرحد پر تین دن سے اکتیس روھنگیا موت و زندگی کی کشمکش میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔

 

انڈیا سرحدی فورسز انہیں انڈیا سے دور بھگانے اور بنگلہ دیش کی فورسز انہیں داخل ہونے سے روک رہی ہیں جسکی وجہ سے یہ افراد بدترین شرایط میں یہاں بسرکررہے ہیں۔

 

قابل ذکر ہے کہ روھنگیا پناہ گزینوں کے حوالے سے انڈیا اور بنگلہ دیش  اب تک کسی نتیجے پرنہیں پہنچ سکے ہیں۔

 

روزنامه ڈیلی اسٹار نے انکشاف کیا ہے کہ ان افراد کے ہاتھوں میں انکے مہاجر کارڈ موجود ہیں جو انڈیا میں اقوام متحدہ نے دفتر نے جاری کیا ہے۔

 

رپورٹ کے مطابق انڈیا میں چالیس ہزار روھنگیا اس وقت مہاجر کیمپوں میں زندگی گزار رہے ہیں۔

 

انڈیا جو روھنگیا پناہ گزینوں کے حوالے سے معاہدے کا حصہ نہیں ہے  سال ۲۰۱۸ میں ۲۳۰ روھنگیا کو قید کرچکا ہے۔/

3783112

نظرات بینندگان
captcha