شیعہ علماء کونسل پاکستان صوبہ سندھ کے نائب صدر کراچی میں شہید

IQNA

شیعہ علماء کونسل پاکستان صوبہ سندھ کے نائب صدر کراچی میں شہید

7:27 - January 23, 2019
خبر کا کوڈ: 3505659
بین الاقوامی گروپ- دہشت گردانہ افکار کی سرکوبی کیے بغیر امن کا خواب شرمندہ تعبیر نہ ہوگا – شیعہ علماء

ایکنا نیوز- شیعہ علماء کونسل پاکستان صوبہ سندھ کے نائب صدر سید محمد علی شاہ کو گذشتہ شام کراچی کے علاقے پی ای سی ایچ ایس میں شہید کر دیا گیا شہید ہونے والے سید محمد علی شاہ کے ڈی اے سرکاری ادارے کے ملازم تھے۔

شیعہ علماء کونسل پاکستان صوبہ سندھ کے نائب صدر کراچی میں شہید

 علامہ سید ساجد علی نقوی نے انکے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی حفاظت ریاست کی ذمہ داری ہے جس میں ابھی تک ریاست کو ناکامی کا سامنا ہے۔

مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی نے بھی قاتلوں کی فی الفور گرفتاری کا مطالبہ کرتے کہا کہ وطن عزیز کا کوئی شہری بھی دہشتگردوں کے ہاتھوں سے محفوظ نہیں ریاستی اداروں کی ذمہ داری ہے کہ وہ شہریوں کا تحفظ یقینی بنائے۔

علما کا کہنا ہے کہ دہشت گردانہ افکار کی ترویج کرنے والے مراکز کے خلاف آپریشن کے بغیر امن کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکتا ۔

۔۔

 

 

نظرات بینندگان
captcha