شیخ الازهر اور پاپ کی ملاقات میں بین المذاہب وحدت پر تاکید

IQNA

شیخ الازهر اور پاپ کی ملاقات میں بین المذاہب وحدت پر تاکید

8:56 - February 05, 2019
خبر کا کوڈ: 3505706
بین الاقوامی گروپ ــ شیخ الازهر نے پاپ فرانسیس سے ملاقات میں بین المذاہب وحدت کو وقت کی اہم ضرورت قرار دیا۔

ایکنا نیوز- اسپوٹنیک نیوز کے مطابق احمد الطیب، شیخ الازهر اور کھیتولک رہنما پاپ فرانسیس کی ملاقات ابوظبی میں ہو جسمیں شیخ الازھر نے بین المذاہب اتحاد کو ضروری قرار دیتے ہوئے مسلمانوں سے کہا وہ عیسائی آبادی کو ملک کا حصہ تسلیم کریں۔

 

مسلمانوں کے نام خطاب میں انکا کہنا تھا: جہاں پر آپ رہتے ہیں وہاں عیسائی آبادی کی حمایت کریں کیونکہ وہ ہمارے بھائی ہیں۔

 

الطیب نے مغربی ممالک میں رہنے والے مسلمانوں سے خاص طور پر بقائے باہمی کے رویے پر عمل کی تاکید کرتے ہوئے کہا کہ آپ اپنی ثقافت اور تشخص کی حفاظت کرتے ہوئے دیگر مذاہب کا احترام اور ملکی قوانین کی مکمل پاسداری کریں اور ان ممالک میں امن و سلامتی کو اپنا شرعی فریضہ سمجھیں۔

3787600

نظرات بینندگان
captcha