فلپائن یونیورسٹی میں انقلاب اسلامی ایران کی سالگرہ پر آرٹ نمایش+تصاویر

IQNA

فلپائن یونیورسٹی میں انقلاب اسلامی ایران کی سالگرہ پر آرٹ نمایش+تصاویر

8:15 - February 06, 2019
خبر کا کوڈ: 3505713
بین الاقوامی گروپ ـ ایرانی ثقافتی مرکز کے تعاون سے انقلاب اسلامی ایران کی سالگرہ پر نمایش «سی ای یو» یونیورسٹی میں منعقد کی گیی ہے۔

ایکنا نیوز کی رپورٹ کے مطابق خطاطی، پینٹنگ اور گھریلو دستکاری کی اشیاء پر مبنی نمایش منیلا انجمن خطاطی اور ایرانی مرکز کے تعاون سے منعقد کی گیی جسکی افتتاحی تقریب میں ایرانی ثقافتی سفیر محمد جعفری ملک بھی شریک تھے۔

 

محمد جعفری ملک نے تقریب سے خطاب میں کہا: ایرانی جوانوں کی کاوش سے ایران تیزی سے ترقی کی منازل طے کررہاہے۔

 

انکا مزید کہنا تھا کہ نینو ٹیکنولوجی،ایراسپیس ، بایو ٹیکنولوجی اور دفاع ہتھیاروں سمیت مختلف شعبوں میں ایران کی ترقی قابل تحسین ہے۔

 

جعفری ملک نے کہا کہ آغاز انقلاب میں ٹھونسی گیی جنگ نے ہمیں بہت کچھ سیکھا دیا ہے۔

 

فلپاینی یونیورسٹی کے طلبا امور کے ڈپٹی کارلیٹو اولائر نے انقلاب اسلامی کی سالگرہ پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا : خطاطی کو آج نزدیک سے دیکھا اور حقیقت میں ایک بہترین آرٹ ہے۔

 

انکا کہنا تھا: خطاطی ہمیں مسلسل کوشش اور استقامت کا درس دیتی ہے جسکی زندگی میں انتہایی ضرورت ہے ، میں طلبا سے کہونگا کہ وہ ایرانی خطاط ڈاکٹر تقوی سے زیادہ سے زیادہ سیکھنے کی کوشش کریں۔

 

پروگرام میں انجمن خطاطی کی سربراہ تندیس تقوی نے ایرانی انقلابی میوزیک «ایران من» سے پروگرام شروع کیا اور کہا کہ یہ ترانہ مختلف مذاہب کے گلوکاروں کی مشترکہ کاوش ہے.

 

نمایش اور تقریب میں یونیورسٹی طلبا کی بڑی تعداد شریک تھی اور پروگرام کے آخر میں نمایاں کارکردگی دکھانے والوں کو انعامات دیے گیے۔/

3787933

 

نظرات بینندگان
captcha