IQNA

15:12 - February 09, 2019
خبر کا کوڈ: 3505720
بین الاقوامی گروپ: شیعہ علماء کونسل کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی نےڈیرہ غازی خان میں مجلس عزا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ علماء و ذاکرین کو چاہیے کہ سیرت جناب فاطمہ (س) کوحقیقی معنوں میں لوگوں تک پہنچائیں۔

ایکنانیوز- شفقنا کے مطابق علامہ سید ساجد علی نقوی نے مزید کہا کہ اگر لوگوں کو حضرت فاطمہ زہرا(س) کے مقام و منزلت کا علم ہوتا تو کبھی بھی ان سے دشمنی نہیں کی جاتی، اب علماء و ذاکرین کی ذمہ داری ہے کہ سیرت جناب فاطمہ (س) کوحقیقی معنوں میں لوگوں تک پہنچائیں۔ان کا کہنا تھا کہ آج اگر کوئی خاندان اسلامی تہذیب کا سرچشمہ ہے تو وہ سیدہ فاطمہ(س)کی گھرانہ ہے۔ ہمارے پاس رسول خداﷺ کاوہ تاریخی ورثہ ہے جو سیدہ(س)کے ذریعےہم تک پہنچاہے۔

ان کا کہنا تھا کہ خواتین کو چاہیے کہ کامیابی کیلیے حضرت فاطمہ (س) کی سیرت کو اپنا اسوہ قرار دیں۔ان کا کہنا تھا کہ علماء کو چاہیے کہ غیر اسلامی تہذیب کو روکنے کیلیے جدید وسائل کو بھی بروئے کار لائیں اور علمی و عملی نمونے پیش کرکےاسلامی سیرت کو رائج کرنے کی کوشش کریں۔

نام:
ایمیل:
* رایے: