۱۴ فروری تحریک؛ بحرین میں «سرکوبی کے آٹھ سال» کے خلاف مہم شروع

IQNA

۱۴ فروری تحریک؛ بحرین میں «سرکوبی کے آٹھ سال» کے خلاف مہم شروع

7:47 - February 13, 2019
خبر کا کوڈ: 3505734
بین الاقوامی گروپ ـ بحرینی انسانی حقوق نے سرکوبی کے آٹھ سال سیاہ دور کے خلاف بھرپور مہم چلانے کا مطالبہ کردیا۔

ایکنا نیوز- منامہ پوسٹ کے مطابق بحرین انسانی حقوق تنظیم نے ٹویٹر پر چودہ فروری تحریک کی مناسبت سے گذشتہ آٹھ سالوں کو سخت ترین اور سیاہ دور قرار دیتے ہوئے مہم چلانے کا مطالبہ کیا ہے۔

 

دوسری جانب بحرینی فٹبالر حکیم العریبی کی آزادی پر رد عمل میں جمعیت الوفاق کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل شیخ حسین الدیهی، نے اس اقدام کو خوش آیند قرار دیتے ہوئے کہا : بحرین کا بیٹا خدا کے لطف اور مہربانی سے آزاد ہوچکا ہے اور جلد ہی بحرینی عوام بھی آزادی حاصل کرلے گی۔

 

انہوں نے مظلوموں کی کامیابی کا یقینی قرار دیتے ہوئے کہا: جسطرح سے حکیم آزاد ہوا ہے بحرین کے ۵۰۰۰ سیاسی قیدی بھی آزاد ہوں گے اور حکومت مرضی کے برعکس مظلوموں کو فتح ضرور ملےگی۔

 

قابل ذکر ہے گذشتہ روز بحرین میں حکومتی مظالم پر اعتراض کرنے والے اسٹار فٹبالر کو تھائی لینڈ سے گرفتاری کے بعد رہا کردیا گیا اور بحرینی وزیراعظم کی تحویلی درخواست کر رد کرتے ہوئے تھایی لینڈ کے حکام نے بحرینی فٹبالر کو آزاد کردیا ۔/

3789411

نظرات بینندگان
captcha