امریکہ؛ ائمه جماعات کا چینی مسلمانوں سے اظھار یکجہتی

IQNA

امریکہ؛ ائمه جماعات کا چینی مسلمانوں سے اظھار یکجہتی

7:08 - February 18, 2019
خبر کا کوڈ: 3505754
بین الاقوامی گروپ – امریکہ کے ۱۳۰ امام نے ایک بیان میں ۳ ملین چینی مسلمانوں کے حق کی پامالی کی مذمت کی۔

ایکنا نیوز-  مسلم‌ میٹرز کے مطابق امریکہ کے مسلمان علما اور دانشوروں نے ایک بیان میں اویغور مسلمانوں پر بیجا پابندیوں کو قابل مذمت قرار دیا ۔

 

مسلم رہنماوں نے چینی حکام سے مطالبہ کیا کہ کیمپوں میں نظر بند قزاق، کرغیز اور ازبک مسلمانوں کو فوری طور پر رہا کریں۔

 

بیان میں کہا گیا ہے: ہم امریکہ میں مساجد کے امام اور علما مطالبہ کرتے ہیں :

« چینی حکام اویغور مسلمانوں کو آزاد کریں، بچوں کو فیملی کے پاس جانے دیں اور بیجا مذہبی پابندیوں کا خاتمہ کریں- ہم تمام دیگر مذاہب کے رہنماوں سے بھی تعاون کی درخواست کرتے ہیں اور امریکی عوام سے کہتے ہیں کہ وہ ان کیمپوں میں بند افراد کے بنایے ہوئے وسایل اور چیزیں خریدنے سے گریز کریں۔

 

انہوں نے عوام سے مطالبہ کیا کہ چھ اپریل کو اویغور مسلمانوں کی حمایت میں واشنگٹن ریلی میں شرکت کریں۔

 

سال ۲۰۱۵ کو چینی حکومت نے دہشت گردی سے مقابلے کے لیے قانون پاس کرتے ہوئے نظارتی اداروں کو وسیع اختیارات سونپ دی۔

 

سال ۲۰۱۷ میں بھی اس حوالے سے پاس کرائے گیے قانون کی عالمی سطح پر مذمت کی گیی اور مختلف تنظیموں کا کہنا تھا کہ اس قانون سے اقلیتوں کے حقوق کی پامالی کی گیی ہے۔/

3790729

نظرات بینندگان
captcha