قطر؛ طلبا کا سب سے بڑا قرآنی مقابلہ شروع

IQNA

قطر؛ طلبا کا سب سے بڑا قرآنی مقابلہ شروع

7:44 - February 20, 2019
خبر کا کوڈ: 3505764
بین الاقوامی گروپ- اٹھاونویں قومی طلبا قرآنی مقابلوں میں تینتیس ہزار نوجوان طلبا و طالبات شریک ہیں۔

ایکنا نیوز- العرب نیوز کے مطابق ادارہ تبلیغات اسلامی اور قطری وزارت اوقاف کے تعاون سے منعقدہ مقابلے اتوار سے شروع ہوچکے ہیں جنمیں تینتیس ہزار طلبا شرکت کررہے ہیں۔

 

طلبا قرآنی مقابلوں کا مقصد نسل نو کو قرآنی تعلیمات سے آشنا کرانا ہے اور اس میں قطر کے چار سو چار پرایمری اور میڈل اسکولوں سے تینتیس ہزار طلبا اور طالبات شریک ہیں۔

 

مقابلوں میں حفظ کے دو کیٹگریز شامل ہیں جنمیں حفظ سوره «ناس» تا «شوری» اور دوسرے میں حفظ سوره «ناس» تا «بقره» کے مقابلے پرایمری اور میڈل اسکولوں کے لیے رکھے گیے ہیں۔

 

وزارت اوقاف اور مذہبی امور کے تعاون سے مقابلوں کی ججمنٹ کے لیے " السد" کے علاقے میں اکیس کمیٹیاں کام کررہی ہیں جبکہ طالبات کے سولہ قرآنی مراکز سے ایک سو ایک کمیٹیاں کام کررہی ہیں۔/

3791424

نظرات بینندگان
captcha