انڈونیشیاء؛ گیارہویں «آسہ آن» قرآنی مقابلوں کا میزبان

IQNA

انڈونیشیاء؛ گیارہویں «آسہ آن» قرآنی مقابلوں کا میزبان

6:54 - March 08, 2019
خبر کا کوڈ: 3505831
بین الاقوامی گروپ- مشرقی ایشین ASAN ممالک کے درمیان حفظ قرآن و حدیث نبوی مقابلے گیارہ سے پندرہ مارچ تک منعقد ہوں گے۔

ایکنا نیوز- خبررساں ادارے ajel.sa؛ کے مطابق انڈونیشن صدر «جوکو ویڈوڈو» کی حمایت اور سعودی فلاحی ادارے

«سلطان بن عبدالعزیز» کے تعاون سے آسیان ممالک کے درمیان قرآنی مقابلے منعقد ہوںگے۔

 

حفظ قرآن اور حدیث کے مقابلے چار کیٹگریز میں منعقد کرنے کا اہتمام کیا گیا ہے۔

 

ایسٹ ایشین ممالک کے حفاظ کرام اور قرآء مقابلے میں شریک ہوں گے جن کے پوزیشن ہولڈرز کو قیمتی انعامات کے علاوہ حج کروانے کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔

 

قابل ذکر ہے کہ جنوب مشرقی ایشیاء یا ایک اقتصادی، سیاسی اور ثقافتی الاینس ہے جو آٹھ اگست ۱۹۶۷ کو

 «ایک نظر، واحد پہچان اور واحد معاشرہ» کے عنوان سے قایم کیا گیا جسمیں تھائی لینڈ، انڈونیشیاء، ملایشیاء، سنگاپور اور فلپاین وغیرہ شامل تھے تاہم بعد میں برونائی، ویتنام، لائوس، میانمار اور کیمبوج بھی شامل ہوئے۔/

3795751

نظرات بینندگان
captcha