مصر؛ قرآنی مقابلوں میں تیس افریقی ممالک کی شرکت

IQNA

مصر؛ قرآنی مقابلوں میں تیس افریقی ممالک کی شرکت

6:14 - March 11, 2019
خبر کا کوڈ: 3505847
بین الاقوامی گروپ- مصری وزیر اوقاف کے مطابق پچاس ممالک سے ساٹھ امید وار قرآنی مقابلوں میں شریک ہیں۔

ایکنا نیوز- خبررساں ادارے almasryalyou؛ کے مطابق مصری وزیر اوقاف محمد مختار جمعه نے جیزہ میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا : وزارت اوقاف نے انعام کے لیے ایک ملین پونڈ مختص کیا ہے۔

انکا کہنا تھا: قرآنی مقابلوں کی ججمنٹ کے لیے سعودی عرب، اردن، لبنان، فلسطین اور سوڈان سے ماہرین شریک ہیں جبکہ انکی معاونت کے لیے مصر سے بھی دو قرآنی دانشور تشریف فرما ہیں۔

 

وزیر اوقاف کا مزید کہنا تھا: مصری علما اور دانشوروں کو خراج پیش کرنے کے حوالے سے مذکورہ مقابلے کو مصر کے نامور قاری «شیخ محمود حصری» کے نام سے منسوب کیا گیا ہے۔

 

حفظ مکمل قرآن بمع تفسیر و تفھیم، حفظ قرآن اور بہترین آواز اور حفظ قرآن کریم برائے نوجوانان بارہ سال سے کم عمر کے لیے شامل ہے۔

 

مصر کے چھبیسویں بین الاقوامی قرآنی مقابلے ۲۳ سے ۲۹ مارچ تک صوبہ جیزہ کی تبلیغی اکیڈمی میں منعقد کیے جائیں گے۔

 

قابل ذکر ہے کہ مصر کے قاری شیخ محمود خلیل حصری معروف عالمی قاریوں میں شمار کیا جاتا ہے اور انہوں نے پہلی بار ترتیل تلاوت کی کیسٹ ریکارڈ کرائی تھی۔

3796584

نظرات بینندگان
captcha