ایکنا نیوز- خبررساں ادارے «اطلس» نیوز کے مطابق پاک بھارت کشیدگی اور جنگی صورتحال کے باعث مذکورہ پرواز کا راستہ تبدیل کیا گیا تھا۔
افغان ایر کے مطابق نو دن مذکورہ راستے پر توقف کے بعد اس راستے سے دوبارہ پرواز بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
افغان ایر کے مطابق اس روٹ کی بحالی سے کرایوں میں کمی کی جارہی ہے جبکہ روٹ کی تبدیلی کی وجہ سے کرایوں میں دوگناہ اضافہ کیا گیا تھا۔
قابل ذکر ہے کہ جموں کشمیر میں کشیدہ صورتحال کے بعد انڈیا نے ٹیکسوں میں دو سو گنا اضافہ کردیا ہے۔
پاکستانی حدود میں دو بھارتی جنگی طیارے مارے گیے جبکہ انڈیا نے جیش محمد کے ٹھکانوں پر بم باری اور سینکڑوں دہشت گردوں کی ہلاکت کا دعوی کیا تھا۔/