آسٹریلیا؛ فیشن شو میں پہلی بار باحجاب خاتون کی شرکت

IQNA

آسٹریلیا؛ فیشن شو میں پہلی بار باحجاب خاتون کی شرکت

9:48 - March 12, 2019
خبر کا کوڈ: 3505851
بین گروپ- ڈریس شو یا کیٹ واک میں پہلی بار مسلمان مجبہ خاتون نے شایقین کی توجہ جلب کرلی۔

ایکنا نیوز- ایس بی سی نیوز کے مطابق مسلمان ماڈل «حنان ابراهیم» جنہوں نے حال ہی میں اس دنیا میں قدم رکھا ہے ملبرن شو میں لوگوں کی توجہ کا مرکز بن چکی ہے۔

 

انکا کہنا تھا: میرا مقصد یہ ہے کہ مسلمان خواتین کے لیے میدان کھول دوں تاکہ آسٹریلیا کی کثیر الاقوامی شناخت کی پہچان ہوسکے کیونکہ اس شعبے میں کام کی ضرورت ہے۔

 

پچیس سالہ سومالی نژاد لڑکی کا کہنا ہے کہ اس سے پہلے بھی اس صنعت میں کام کرچکی ہے اور یہ ایک چیلنج سے کم نہیں کہ ایک مسلمان لڑکی اس شعبے میں نام کما سکے۔

 

انکا کہنا تھا کہ اسلام ہراسی کی وجہ سے لڑکیوں کی حجاب پر کافی سوالات اٹھائے جاتے ہیں۔

 

انکا کہنا ہے کہ میرا عقیدہ ہے کہ حجاب مسلمان لڑکی کے لیے واجب ہے اور میرا اس پر مکمل ایمان ہے۔

 

رپورٹ سال ۲۰۱۷ کے مطابق آسٹریلیا میں چھ لاکھ مسلمان بستے ہیں جو مجموعی آبادی کا ۶۔۲ حصہ شمار ہوتا ہے اور گذشتہ سال کی نسبت اس سال پندرہ فیصد اضافہ ہوا ہے۔/

3797144

نظرات بینندگان
captcha