امریکہ؛ بریل زبان میں انگریزی ترجمہ قرآن

IQNA

امریکہ؛ بریل زبان میں انگریزی ترجمہ قرآن

8:09 - March 13, 2019
خبر کا کوڈ: 3505858
بین الاقوامی گروپ- بصارت سے محروم جوڑے نے انگریزی اور بریل زبان میں قرآن کا ترجمہ تیار کرلیا ہے۔

ایکنا نیوز- ریلیجن نیوز کے مطابق تیرہ سال قبل جب ٹیکساس سے تعلق رکھنے والے «یاڈیرا ثباٹا» نے اسلام قبول کیا تو اسکی خواہش تھی کہ وہ اسلام کے بارے میں سب کچھ جان لیں۔

 

لیکن اس راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ اسکی نابینائی تھی۔

 

اسکا شوہر نادر بھی بیماری کے باعث کم دیکھتے تھے اور وہ چاہتے تھے کہ بریل زبان میں منابع سے اسلام کے بارے میں کچھ جان سکے۔

 

اس جوڑے نے سال ۲۰۱۷ نے آٹھ مہینے جستجو کی اور بالاخر ایک ویب سایٹ نے بریل زبان میں کام کرنے کے حوالے سے انکے ساتھ تعاون کا وعدہ کیا۔

تین سال کے عرصے میں انہوں نے بریل میں انگریزی ترجمے کا ایک سو پچاس نسخہ تیار کرلیا ہے جو مختلف مساجد میں تقیسم کیے گیے ہیں۔

 

ثباتا کا کہنا ہے: ہمارے مطابق امریکہ میں ۵۰ هزار نابینا مسلمان موجود ہیں اور ہم انہیں پیغام دینا چاہتے ہیں کہ وہ امریکہ میں تنہا نہیں اور ہم انکے ساتھ ہیں۔

امریکہ؛ بریل زبان میں انگریزی ترجمہ قرآن

انکا پروگرام ہے کہ ہر ہفتے کو دو سے تین نسخے تیار کرکے مساجد میں تقسیم کریں اور مستقبل میں مخیر اداروں کے تعاون سے دیگر اسلامی کتابوں کا بھی بریل زبان میں ترجمہ تیار کریں، اس وقت امریکہ کے بیس مساجد میں بریل زبان میں بصارت سے محروم افراد قرآن سے مستفید ہوسکتے ہیں۔

 

قابل ذکر ہے کہ بریل زبان نابیناوں کے لیے کندہ کاری اور ابھرے ہوئے خط یا لکھایی کی مخصوص زبان کا نام ہے۔/

3797277

نظرات بینندگان
captcha