IQNA

8:17 - March 13, 2019
خبر کا کوڈ: 3505861
بین الاقوامی گروپ-مسجد الانبیاء اعتکاف میں سولہ سال سے زاید عمر کے طلبا شرکت کریں گے۔

ایکنا نیوز کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ سالوں کی مانند اس سال بھی ایام رجب اور ولادت باسعادت حضرت علی علیہ السلام کی مناسبت سے تیرہ سے پندرہ رجب المرجب بمطابق ۲۱ سے ۲۳ مارچ تک اعتکاف کی روح پرور تقریب منعقد ہوگی۔

 

تفصیلات کے مطابق زہنوں کو سکون بخشے ، روحانی تربیت اور رب سے دوستی کی خاطر پاکیزہ جوان ایام رجب کو اعتکاف میں بیٹھیں گے اور معتکفین کیلئے تمام خاطر خواہ انتظامات کئے گئے ہیں۔

طلبا کی معنوی تربیت کے لیے کوئٹہ میں اعتکاف کا اہتمام

تربیتی لیکچرز، منقبت خوانی و مناجات، زیارات و دعا اور دیگر علمی نشستیں اعتکاف پروگرام میں شامل ہیں جبکہ تمام جوانوں سے کہا گیا ہے کہ وہ شرکت کے لیے روزنہ چار سے پانچ بجے تک مسجد خاتم الانبیاء سولہ ایکڑ سے رجوع کرسکتے ہیں۔

نام:
ایمیل:
* رایے: